اتر پردیش کی عوام نے مودی کو ہٹانے کی پوری تیاری کر لی ہے: مایاوتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 9:12 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،21؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعظم بنانے والی اتر پردیش کے عوام نے اب انہیں اس عہدے سے ہٹانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔مایاوتی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اتر پردیش میں گھوم گھوم کر یہ کہہ رہے ہیں کہ اس پردیش نے ہی انہیں ملک کا وزیر اعظم بنایا ہے، جو سو فیصد درست ہے لیکن عوام ان سے یہ بھی پوچھ رہی ہے کہ اس عہدے پر پہنچنے کے بعد انہوں نے صوبے کی 22 کروڑ عوام کے ساتھ وعدہ خلافی اور دھوکے بازی کیوں کی؟انہوں نے کہا کہ بی جے پی خاص طور پر مودی کو عوام کی یہ بات سمجھنی چاہئے کہ اگر وہ انہیں وزیر اعظم بنا سکتی ہے تو انہیں اس عہدے سے ہٹا بھی سکتی ہے، جس کی پوری تیاری اس لوک سبھا انتخابات میں دکھائی دے رہی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ مودی نے سیاسی اور انتخابی مفاد کے لئے اپنی ذات کو پسماندہ قرار دیا، لیکن بی ایس پی۔ایس پی۔آر ایل ڈی نے ریاست کی 22 کروڑ عوام کے دل کی بات کوسنا، سمجھا اور اس کا مکمل احترام کرکے مفاد عامہ اور ملک کے مفاد کے پیش نظر آپس میں اتحادکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔