گورنر کوشیاری پر شیواجی مہاراج کی توہین کا الزام اپوزیشن برہم، معافی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2022, 12:00 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری  پراورنگ آباد میں تقریر  کے دوران چھتر پتی شیواجی  مہاراج کی توہین کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ انہوں نے شیواجی کو پرانا رول ماڈل قرار دیتے  ہوئے نوجوانوں کو نتن گڈکری اور شرد پوار جیسے موجودہ لیڈروں میں سے کسی کو اپنا  رول ماڈل چننے کا مشورہ دیا۔گورنر کے اس بیان پر سب سے پہلے عام آدمی پارٹی نےمذمت کی اور کہا کہ شیواجی کی تضحیک کرنے والے شخص کو ریاست کے گورنر کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں انہیں برخاست کیاجائے۔این سی پی نے بھی کوشیاری کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔ 

  اورنگ آبادمیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی  نے این سی پی صدر شرد پوار  اور مرکزی وزیر  و بی جے پی لیڈر نتن گڈکری کو اعزاز سے نوازا  ہے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں گورنر کوشیاری نے کہا کہ ’’ ہم جب اسکول میں پڑھتے تھے  اس وقت ہمارے ٹیچر ہم سے پوچھتے تھے کہ آپ کا پسندید لیڈر اور رول ماڈل کون ہے ؟ تو جن طلبہ کو سبھاش چندربوس اورجنہیں نہرو پسند تھے یا جنہیں گاندھی جی اچھے لگتے تھے ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ آپ کا ’آئیکون‘ یا پسندید ہ ہیرو ( رول ماڈل) کون ہے تو آپ کو باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے، یہیں مہاراشٹر میں آپ کو مل جائیں گے۔ شیواجی تو پرانے ’یُگ‘(دور)کی بات ہو گئے  مَیں  نئے یُگ کی بات کررہاہوں۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سے لے کر نتن گڈکری  اور شرد پوار تو یہیں مل جائیں گے ۔‘‘ انہوںنے طلبہ کو پوار  اور گڈکری  سے تحریک  لینے کی صلاح دی۔

 گورنر کے اس بیان کی این سی پی کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے ۔این سی پی کے رابطہ عامہ کے اکاؤنٹ سے ٹیوٹ کر کے کہا گیا کہ ’’مہاراشٹر کے پیارے دیوتا، چھترپتی شیواجی مہاراج کا مقام کل، آج اور ہمیشہ ایک مثالی ہے، لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ ایسی فکری صلاحیت تک پہنچنے سے مستثنیٰ ہیں۔‘‘

   عام آدمی پارٹی کی ممبئی صدر پریتی شرما مینن  نے کہا کہ ’’ گورنر مہاراشٹر کے آئیڈیل چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں ایسی باتیں کہنے کی ہمت کیسے کر سکتے ہیں؟ اس سے قبل بھی وہ مہاتما جیوتی راؤ پھلے اور ساوتری بائی پھلے کے خلاف قابل اعتراض بیان دے چکے ہیں۔‘‘ 

 پریتی نے مطالبہ کیا کہ گورنر کو مہاراشٹر میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کوشیاری کے ذریعہ چھترپتی کی توہین کو برداشت نہیں کرے گا جو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سرپرستی میں پلے بڑھے ہیں۔  کوشیاری پہلے بھی کئی بار مہاراشٹر کے شہریوں کی توہین کر چکے ہیں۔ مہاتما پھلے کی توہین کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ممبئی کو گجراتیوں اور مارواڑیوں  نے بنایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...

الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا! ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے معاملہ میں الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ’ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ‘ کو ’مودی آف کنڈکٹ‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امت شاہ کو بھی پی ایم مودی کی طرح ہی جھوٹ پھیلانے کی بیماری لگ گئی ہے: جے رام رمیش

لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کرناٹک میں ریزرویشن کا معاملہ ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی پی ...

نتیش کمار ، رابڑی دیوی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، ...