تیل قیمتوں میں اضافہ جاری، اس ماہ اب تک پٹرول 4.90 روپے اور ڈیزل 5.50 روپے ہوا مہنگا

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2021, 1:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے جاری رہنے کے دباؤ میں گھریلو سطح پر جمعرات کو مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 106.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 112.44 روپے اور ڈیزل 103.26 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 115.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.52 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 110.04 روپے اور ڈیزل 101.12 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 110.25 اور ڈیزل 101.12 فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول کے ساتھ ہی ڈیزل نے بھی سنچری مکمل کرلی ہے۔ اس ریاست میں پٹرول کی قیمت 100.91 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.53 روپے فی لیٹر ہوچکی ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول 103.74 روپے اور ڈیزل 95.91 روپے فی لیٹر ہے۔

ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور دیگر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اب تک 21 میں سے 16 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 4.90 روپے اور ڈیزل 5.50 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر برقرار ہے۔ امریکی مارکیٹ میں بدھ کو قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو خام تیل نے سنگاپور میں ابتدائی کاروبار میں ملا جلا رجحان ظاہر کیا، جہاں برینٹ خام 0.05 ڈالر کی کمی سے 85.77 ڈالر فی بیرل ہوگیا، وہیں امریکی خام تیل 0.14 ڈالر بڑھ کر 83.56 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں تقریباً تین فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام ———— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی —————— 106.54 —————— 95.27

ممبئی —————— 112.44 —————— 103.26

چنئی —————— 10- 103.61 —————— 99.59

کولکتہ —————— 107.11 —————— 98.38

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔