کاروار ٹیگور بیچ پر سمندری کٹاو روکنے والے پتھر ہٹانے کا معاملہ : افسران نے کیا لاعلمی کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2024, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،  9 / اپریل (ایس او نیوز) شہر کے ٹیگور بیچ پر سمندری کٹاو کو روکنے کے لئے گزشتہ پانچ سال سے جو بولڈرس ڈالے گئے تھے ، انہیں وہاں سے ہٹا کر ماجالی کے علاقے میں منتقل کیا جا رہا ہے اور تعجب خیز بات یہ ہے کہ متعلقہ محکمہ جات کے افسران اس بات سے لاعلم ہیں کہ کس کی ہدایت پر یہ رکاوٹی دیوار کے پتھر ہٹائے جا رہے ہیں ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ پورٹس اینڈ ان لینڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے رکاوٹی دیوار کے پتھروں کو منتقل کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ لیکن ایک سینئر افسر نے بتایا کہ "مقامی ماہی گیروں اور سیاسی لیڈر آنند اسنوٹیکر کی طرف سے ٹیگور بیچ کے اس مقام پر رکاوٹی پتھروں کو بچھانے  کی مخالفت ہو رہی تھی ۔ لیکن ان پتھروں کو کس نے اور کس لئے یہاں سے منتقل کیا اس بارے میں مجھے کوئی خبر نہیں ہے ۔ اس معاملے کے بارے میں ہمیں جانکاری حاصل کرنی ہوگی ۔" 
    
جب بندرگاہ کے ڈائریکٹر کیپٹن سوامی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا :"بولڈرس کی منتقلی پر سچ مچ مجھے تعجب ہو رہا ہے ۔ مجھے اس کا علم نہیں ہے کہ کس کی ہدایت پر وہ لوگ ایسا کر رہے ہیں ۔ میں اپنے انجینئر سے اس کے تعلق معلومات حاصل کروں گا ۔"

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔