ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوئی

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 8:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،یکم دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اومیکرون سے احتیاطی تدابیر اور کووڈ پرٹوکول پر سختی سے تعمیل کے درمیان ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد 547 دنوں کے بعد ایک لاکھ سے نیچے آ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد ملک میں سرگرم کووڈ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 99023 رہ گئی ہے۔ یہ کامیابی 547 دنوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسزکی شرح 0.81 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 8954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 80 لاکھ 98 ہزار 716 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 124 کروڑ 10 لاکھ 86 ہزار 850 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10207 کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 506 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.36 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 11 لاکھ 8 ہزار 467 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 64 کروڑ 24 لاکھ 12 ہزار 315 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔