ڈاکٹر کفیل کو عدالت کے ذریعہ ضمانت ملنے کے بعدبھی نہیں ملی رہائی ،اب یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل پر این ایس اے لگایا

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 12:55 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) شیریت ترمیمی قانون کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھڑکاؤ بیان دینے کے الزام میں گورکھپور ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف یوپی حکومت نے نیشنل سکیورٹی ایکٹ (NSA) کے تحت کارروائی کی ہے۔ پیر کو کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کفیل خان ضمانت پر رہا ہونے والے تھے لیکن (NSA) کے تحت ان کی مشکلیں اور بڑھ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل خان پر گزشتہ سال 12 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے کے دوران بھڑکاؤ بیان دینے کا الزام ہے۔ یوپی اسپیشل فورس (UP ASTF نے کفیل خان کو 29 جنوری کو ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ڈاکٹر کفیل خان کو علی گڑھ لایا گیا تھا۔ علی گڑھ جیل میں کچھ منٹ گزارنے کے بعد انہیں ایمرجنسی متھرا جیل ٹرانسفر کردیا گیا۔ بعد میں پیر کو علی گڑھ مسلم کے علی گڑھ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے انہیں ضمانت دے دی تھی۔

پولیس کی جانب ست درج مقدمے میں کیا گیا کہ اے ایم یو میں اپنے بیان میں ڈاکٹر کفیل خان نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ موٹا بھائی سب کو ہندو اور مسلمان بننے کی سیکھ دت رہے ہیں۔ انسان بننے کہ نہیں۔ ساتھ ہی کفیل نے کہا تھا کہ سی اے اے کے خلاف جدوجہد ہمارت وجود کی لڑائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔