این آر سی مودی کے لئے این بی سی ثابت ہو گی: ممتا بنرجی
مالدہ (مغربی بنگال)،18؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں واپسی پر جس این آر سی کا وعدہ کیا، وہ بھگوا پارٹی پر الٹا پڑے گا اور یہ اس کے لئے این بی سی ۔’نیشنل وداعی سرٹیفکیٹ‘ ثابت ہوگا۔بنرجی نے لوگوں سے تقسیم کی سیاست کرنے کے لئے مودی حکومت کا تختہ پلٹنے کی اپیل کی۔انہوں نے کانگریس اور سی پی ایم پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہمیت کھو چکے ہیں۔بنرجی نے کہاکہ ہم بنگال میں این آر سی نہیں نافذ ہونے دیں گے اور این آرسی کا فیصلہ بی جے پی کو الٹا پڑے گا۔یہ ان کا این بی سی یا نیشنل وداعی سرٹیفکیٹ ہو جائے گا۔انہوں نے بھگوا پارٹی پر ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لوگ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر کے اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی مرکز میں حکومت تشکیل میں اہم کردار نبھائے گی۔بنرجی نے کہاکہ لوگ بی جے پی حکومت کو معاف نہیں کریں گے۔مودی کو لوگوں کو دھوکہ دینے اور جھوٹی یقین دہانی کرانے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔