میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی: ممتابنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2024, 6:32 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتا،10/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج جے نگر میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی۔ 34برسوں تک سی پی ایم کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔آج وہ ٹی وی اسکرین پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم کے 34برسوں میں بائیکاٹ کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا تھا۔کبھی اسکول کا بائیکاٹ تو کبھی کالج کا بائیکاٹ کیا جاتا تھا، مگر آج حالات معمول پر ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بوگتوئی میں جوکچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔ مرکزی ایجنسیوں کی جانچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔جائیدادیں ضبط کرلی گئیں مگر معاوضہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ چٹ فنڈ سی پی آئی ایم کے دور میں فروغ پایا مگر گرفتاریاں ترنمول کانگریس کے لوگوں کی ہوئیں۔کیوں کہ سی پی آئی ایم، بی جے پی کے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں۔اب بنگال میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی اپنے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اس کے برعکس ویڈیو پھیلا رہی ہے، جبکہ ہم جوابی ویڈیو بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جھوٹی ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہاکہ مرکزی حکومت نے 100دن کام اسکیم کا فنڈ روک دیا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے اسکیم کو نہیں روکا ہے۔ سڑک کی تعمیر سے 5 لاکھ جاب کارڈ ہولڈروں کو کام ملے گا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گنگا ساگر کے دورے کے دوران جے نگر میں مویا ہب بنانے کا اعلان کیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مویا آف جے نگر جسے پہلے ہی جی آئی پروڈکٹ کا درجہ ملنے کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ اس لیے اس مرتبہ جے نگر میں مویا ہب بنانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ایک ساتھ ہر قسم کا مویا خریدا جاسکے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ جے نگر کے مقامی ممبر اسمبلی اکثر انہیں سردیوں میں یہاں کا مشہور میٹھا بھیجتے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ موٹے ہونے کی خوف سے اس عالمی شہرت یافتہ میٹھے کو کھانے سے گریز کرتی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ مہینہ مویا کھانے کا مہینہ ہے۔ میرے مقامی ممبر اسمبلی نے کئی مرتبہ مجھے جے نگر کا مویا بھیجا ہے۔چوں کہ مجھے کچھ عوارض لاحق ہیں اس لئے زیادہ کھانے سے گریز کرتی ہوں اور میں اپنے لوگوں میں تقسیم کردیتی ہوں۔ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ وہ صبح صرف چائے اور بہت کم کھانا کھاتی ہیں، پھر رات کا کھانا کھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نہ کھاتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جے نگر کے مویا کی پوری دنیامیں شناخت ہے۔میں جے نگر مویا کے کاریگروں کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ انہوں نے اعلیٰ معیار مویا بناکر ایک شناخت قائم کی ہے۔میں جے نگر کو مویا کا مرکز بنانا چاہتی ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔