لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں چین نے کوئی دراندازی نہیں کی: فوجی سربراہ جنرل بپن راوت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 9:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں چین نے کوئی دراندازی نہیں کی ہے۔وہاں کوئی مداخلت نہیں ہوئی ہے۔جنرل راوت کا یہ بیان ان رپورٹوں کے درمیان آیا ہے کہ چینی جوانوں نے چھ جولائی کو دلائی لامہ کی سالگرہ کے موقع پر کچھ تبتیوں کے ذریعہ تبتی پرچم لہرائے جانے کے بعد گزشتہ ہفتے کنٹرول لائن (ایل اے سی) کراس کی ہے۔فوجی سربراہ نے کہاکہ چینی اپنے مانی جانے والی حقیقی کنٹرول لائن پر آتے ہیں اور گشت کرتے ہیں۔ہم انہیں روکتے ہیں۔کئی بار مقامی سطح پر جشن تقریب ہوتی ہے۔ڈیم چوک سیکٹر میں ہماری طرف تبتی جشن منا رہے تھے۔اس کی بنیاد پرکچھ چینی یہ دیکھنے آئے کہ کیا ہو رہا ہے لیکن کوئی دراندازی نہیں ہوئی۔حالات معمول پر ہیں۔دراصل اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ دلائی لامہ کی سالگرہ کے موقع پر کچھ تبتیوں کے اپنے پرچم لہرانے کے بعد چینی فوجی گزشتہ ہفتے جموں کشمیر کے لداخ ڈویژن کے ڈیم چوک سیکٹر میں ہندوستانی علاقہ میں پانچ کلومیٹر اندر تک آ گئے تھے۔حکام نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے جوان ایس یو وی پر سوار چھ جولائی کو ہندوستانی علاقہ کے کافی اندر تک آ گئے تھے اور تبتی پناہ گزینوں کی طرف پرچم لہرائے جانے کی مخالفت کی۔تبتی پناہ گزین دلائی لامہ کا 84 واں سالگرہ منا رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کے جوان بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے اور چینی فوجیوں کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ ہندوستانی حکام نے جب انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ پناہ گزینوں کی کارروائیوں کی تحقیقات کریں گے، تو کچھ گھنٹوں کے بعد چینی فوجی اپنی سرحد میں چلے گئے۔غور طلب ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان ایک متنازعہ سرحدی لائن ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ڈوکلام میں 2017 میں 73 دنوں تک تعطل کی صورتحال بنی رہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔