سڑک حادثات میں کمی نہ ہونے پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا، یہ میرے محکمہ کی سب سے بڑی ناکامی، میں تسلیم کرتا ہوں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 10:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے وزیر نتن گڈکری نے پیر کو اعتراف کیا کہ ملک میں گزشتہ پانچ سال میں سڑک حادثات میں کمی کرنے میں ان کے محکمہ کو کامیابی نہیں ملی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ موٹر یان ترمیم بل منظور ہونے کے بعد سڑک حادثوں سے لوگوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔گڈکری نے لوک سبھا میں ’موٹر یان (ترمیم) بل 2019‘ بل کو پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ بل گزشتہ لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہو سکا تھا۔ گڈکری کے مطابق انہوں نے راجستھان کے اس وقت کے وزیر ٹرانسپورٹ کی صدارت میں کمیٹی قائم کرکے اس معاملے کا جائزہ لیا جس میں 18 ریاستوں کے وزیر ٹرانسپورٹ شامل رہے۔وزیر نے کہا کہ بل مستقل کمیٹی اور مشترکہ پرور کمیٹی دونوں میں گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں بہت کوشش کی لیکن بل کو منظور نہیں کرا سکے۔گڈکری نے کہا کہ اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئے اور حکومت بات چیت کرنے کو تیار ہے۔سڑک حادثوں سے لوگوں کی جان بچانے کے لئے بل کو پارلیمنٹ کی مہر لگوانا ضروری ہے۔سڑک حادثوں کے تناظر میں فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک میں سڑک حادثوں میں صرف 3.5 سے 4 فیصد کی کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ میرے محکمہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے میں اسے قبول کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو نے سڑک حادثات میں 15 فیصد تک کمی لانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ہم وہاں قانون کو پورے ملک میں اپنانے کے بارے میں غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاستوں کے حقوق اس بل کے ذریعے نہیں لے رہے ہیں۔اس سے پہلے ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے بل پیش کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔یہ دیہی علاقوں میں سڑک کی تعمیر کے ریاستوں کے حقوق کو لیتا ہے۔کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بل پیش کرنے سے پہلے ریاستی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے تھا۔گڈکری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں فرضی ڈرائیونگ لائسنس کی کثرت ہے اور ہندوستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا سب سے آسان ہے۔لوگوں کے ذہن میں جرمانہ بھرنے وغیرہ کو لے کر کوئی ڈر نہیں ہے۔لہٰذا مذکورہ بل منظور ہونا ضروری ہے۔بل کے مقاصد اور وجوہات میں کہا گیا ہے کہ سڑک حادثات میں اضافہ، ٹریفک کے قواعد و ضوابط وغیرہ کے وجوہات کے پیش نظر وزارت میں مختلف فریقین سے شکایات اور تجاویز حاصل ہوئے۔ایسے میں سڑک کی حفاظت اور نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے آٹوموٹو ایکٹ 1988 میں فوری طور پر ترمیم کی ضرورت محسوس ہوئی تاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سیکورٹی اور کارکردگی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔مجوزہ ترمیم بل 2019 سڑک کی حفاظت، شہریوں کی سہولت، پبلک ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔