غزہ جنگ میں اب تک نو ہزار خواتین ماری جا چکی ہیں: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2024, 11:36 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

غزہ، 3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  اقوام متحدہ کے ادارے ’یو این ویمن‘ کے مطابق غزہ میں اب تک تقریباﹰ نو ہزار فلسطینی خواتین ہلاک ہو چکی ہیں۔صنفی مساوات کو فروغ دینے والے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے حملے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ایک اندازے کے مطابق 9,000 فلسطینی خواتین ہلاک ہو چکی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تعداد اصل سے کم ہو سکتی ہے، کیونکہ بہت سی خواتین کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

'یو این ویمن‘ کی طرف سے جمعہ یکم مارچ کی رات دیر گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر جنگ جاری رہتی ہے تو موجودہ شرح کے مطابق ہر روز اوسطا 63 خواتین ہلاک ہوتی رہیں گی۔ اور ایک اندازے کے مطابق روزانہ مرنے والی ان اوسطاﹰ 63 خواتین میں سے 37 مائیں ہوں گی جو اپنے پیچھے تباہ شدہ خاندانوں اور غیر محفوظ بچے چھوڑ جائیں گی۔

’یو این ویمن‘ کے مطابق آٹھ سے 11 فروری کے درمیان ان کی طرف سے کیے گئے ایک محدود جائزے میں 120 خواتین سے سوال جواب کیے گئے۔ ان میں سے 84 فیصد نے بتایا کہ ان کا خاندان جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں آدھا یا اس سے کم خوراک کھا پاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کے اسی جائزے میں 84 فیصد خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ان کے خاندان کے کم از کم ایک رکن کو بھوکا رہنا پڑا تھا۔ ’یو این ویمن‘ کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مزید کئی افراد ہلاک ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی حصے میں حملے میں تقریباﹰ 1200 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسی دوران 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی لے جایا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف جنگی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراناسرائیلی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں مزید 92 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح سات اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 30,320 ہو چکی ہے جبکہ 71,533 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔