گجرات کے 20 شہروں سمیت مختلف ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2021, 12:40 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے 20 شہروں سمیت مختلف ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ گجرات سرکار نے آج سے 20 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کرفیو رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا اور یہ سلسلہ اِس مہینے کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔

گجرات میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس انفیکشن کے 3 ہزار 280 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ریاست کے محکمہ ¿ صحت کے مطابق کَل 17 اموات کی اطلاع ملی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریاستی سرکار نے کووڈ انیس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 چنڈی گڑھ انتظامیہ آج سے رات کا کرفیو نافذ کرے گی۔ وہاں کووڈ کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافے کے مد نظر چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر وی پی سنگھ کی صدارت میں ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔۔

 پولیس حکام کو ہدایت دی ہے کہ رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو سختی کے ساتھ نافذ کئے جانے کو یقینی بنایا جائے۔

کسی بھی طرح کے اجتماعات ، پارٹی کرنے اور سماجی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ساتھ ہی ریستوراں وغیرہ بھی رات دس بجے بند کرنا ہوں گے۔۔۔ قومی راجدھانی دلی میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے پانچ ہزار ایک سو نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اِس طرح شہر میں اب تک چھ لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دہلی سرکار نے کہا ہے کہ اب تک چھ لاکھ 56 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ دلی میں سردست کووڈ انیس کے 17 ہزار 332 مریض زیر علاج ہیں۔

کووڈ کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافے کے تناظر میں دلی سرکار نے قومی راجدھانی میں کَل سے رات کا کرفیو نافذ کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ کرفیو رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا اور یہ سلسلہ 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

 کرفیو کے دوران ٹریفک کی آمدورفت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ لازمی اور غیر لازمی اشیا کی بین ریاستی اور ریاست کے اندر نقل وحرکت پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔پرائیویٹ ڈاکٹرس، نرسوں اور نیم طبی عملے کو رات کے کرفیو کے دوران چھوٹ حاصل رہے گی۔

 کیرانے، جنرل اسٹورس ، پھل ، سبزیوں اور طبی اسٹورز کے مالکان کو بھی ای-پاس کے ساتھ آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

 ای-پاس رکھنے والے اخباری اور الیکٹرانک میڈیا کے عملے کو بھی آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

ہوائی اڈّوں، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈّے جانے والے مسافروں کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے، بشرطیکہ اُن کے پاس درست ٹکٹ ہو۔

بسوں، میٹروز، آٹو اور ٹیکسیوں میں صرف اُن لوگوں کو لانے لے جانے کی اجازت ہوگی جنہیں رات کے کرفیو سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔