زبردست ہنگامے اور ووٹنگ کے بعد وجے کمار بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2020, 11:55 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،25؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں برسراقتدار این ڈی اے میں شامل بی جے پی رکن اسمبلی وجے کمار سنہا کو بہار اسمبلی کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ این ڈی اے امیدوار وجے کمار کے حق میں 126 ووٹ پڑے جب کہ ان کے خلاف 114 ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران مہاگٹھ بندھن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے انتخابی عمل پر سوال کھڑے کرتے ہوئے ہنگامہ بھی کیا گیا۔ دراصل اپوزیشن کی جانب سے خفیہ ووٹنگ کی اپیل کی گئی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا۔

اسمبلی اسپیکر کے لیے ووٹنگ کے بعد جب نتیجہ سامنے آیا تو مہاگٹھ بندھن امیدوار اور سیوان سے رکن اسمبلی اودھ بہاری چودھری کو 114 ووٹ ہی حاصل ہو سکے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے این ڈی اے امیدوار وجے کمار سنہا کو اسپیکر کی کرسی تک پہنچایا اور انھیں مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں ایسا پانچ دہائی بعد ہوا ہے جب اسپیکر عہدہ کے لیے ووٹنگ کی ضرورت پڑی ہو۔

آج بہار اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر جیتن رام مانجھی نے کارروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر عہدہ کو لے کر صوتی ووٹوں سے انتخاب کرانے کی بات کہی، تب اپوزیشن کے اراکین نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی موجودگی کو لے کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس دوران وہ ویل میں بھی آ گئے۔ ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے پروٹیم اسپیکر بار بار اراکین کو اپنی سیٹ پر جانے کے لیے گزارش کرتے رہے۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اس ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ اس وجہ سے ووٹنگ کے دوران ایوان میں موجود نہیں رہ سکتے۔ حالانکہ پروٹیم اسپیکر نے اسے ضابطہ کے مطابق قرار دیا اور کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ ہیں، ایوان میں موجود رہ سکتے ہیں لیکن ووٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس کے بعد بھی جب اپوزیشن کا ہنگامہ ختم نہیں ہوا تو پروٹیم اسپیکر نے پانچ منٹ کے لیے کارروائی ملتوی کر دی۔ بعد ازاں ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اور ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔