اجیت پوار گروپ کو جھٹکا، انتخابی نشان کا استعمال مشروط

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 11:03 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 20/ مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  این سی پی بنام این سی پی معاملے پر سماعت کرتے ہوئے منگل کو سپریم کورٹ نے  اجیت پوار گروپ کو جھٹکا دیا ہے۔ کورٹ نے اسے  عدالت کافیصلہ آنے تک انتخابی نشان ’گھڑی ‘ استعمال کرنے کی اجازت تو دی مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ عوامی  سطح پر اس کا اعلان کرے کہ بطور انتخابی نشان ’گھڑی ‘کا استعمال عدالتی فیصلے سے مشروط ہے۔ اتناہی نہیں اس ضمن میں  سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک اجیت پوار گروپ کو اپنے ہر اشتہار میں چاہے وہ پرنٹ میڈیا میں ہو یا الیکٹرانک میڈیا میں، گھڑی کے نشان کے ساتھ  یہ اعلان بھی چھاپنا ہوگا کہ مذکورہ انتخابی نشان کا استعمال عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط ہے۔ جسٹس  سوریہ کانت  اور جسٹس کے وی وشوناتھن پر مشتمل سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے یہ عبوری حکم این سی پی (شر پوار گروپ) کی اس پٹیشن پر دیا ہے جس میں اجیت پوار کے خیمے کو اصل ’این سی پی ‘تسلیم کرنے کے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے۶؍ فروری کےفیصلے کو چیلنج کیاگیاہے۔ کورٹ نے اجیت خیمہ کو اصل  این سی پی قراردینے کے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جواز پر بھی سوال اٹھایاہے۔ 

  سپریم کورٹ نے  ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اجیت پوار گروپ   اپنی انتخابی مہم یا اشتہار میں شرد پوار کا نام یا ان کی تصویر استعمال نہیں کرسکتا۔ یادرہے کہ گزشتہ ہفتے اس معاملے پر شنوائی کے دوران جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشوناتھن نے شرد پوار کے نام اور تصویر کا استعمال کرنے پر اجیت گروپ کی سرزنش کی تھی ۔ کورٹ نے کہا تھا کہ ’’آپ اب علاحدہ سیاسی پارٹی ہیں،آپ نے خود اُن کے ساتھ نہ رہنے کافیصلہ کیا ہے۔ توپھران کی تصویر کا استعمال کیوں... اب اپنی شناخت کے ساتھ آگے بڑھو۔‘‘ منگل کی سماعت میں اجیت پوار گروپ نے حلف نامہ داخل کیا ہے کہ وہ اس سے گریز کریگا۔ کورٹ نےکہا کہ اجیت پوار خیمہ پرشرد پوار کا نام استعمال  نہ کرنے کی پابندی مہاراشٹر میں ہی نہیں  بیرون مہاراشٹر بھی رہے گی۔

 سپریم کورٹ نے سابقہ سماعت میں  ہی اجیت پوار گروپ کو مشورہ دیاتھا کہ اسے گھڑی  کے انتخابی نشان کااستعمال نہیں کرنا چاہئے۔منگل کے فیصلے میں کورٹ نے کہا کہ ’’مدعا علیہ (این سی پی -اجیت پوار)کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ انگریزی، ہندی اور مراٹھی  اخبارات  میں عوامی نوٹس شائع کرے جس میں  یہ واضح طور پر کہا  جائے کہ گھڑی (انتخابی نشان) کے استعمال کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،انہیں عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک اس کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔‘‘سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نےمزید کہا کہ’’ اسی طرح کا عوامی اعلان  پارٹی کے ہر دستاویز اور ہر اشتہار میں بھی  ہونا چاہئے چاہے وہ (اشتہار) ویڈیو کی شکل میں ہو یا آڈیو کی شکل  میں۔‘‘

 اس کےساتھ ہی  کورٹ نے شرد پوار گروپ  ’این سی پی -شرد چندر پوار‘ نام اور تتاری  انتخابی نشان کو اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن میں  استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔  اس سے قبل الیکشن کمیشن نے فروری میں ہونےوالے راجیہ سبھا الیکشن کیلئے شرد پوار خیمہ کو مذکورہ نام اور نشان کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ کورٹ نے ہدایت دی کہ پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کیلئے ’تتاری  بجاتا ہواآدمی‘انتخابی نشان ’این سی پی- شردچندر  پوار‘کیلئے مختص رہےگا

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...