آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر تدریسی اگہی پروگرام ، یو ٹی قادر کے ہاتھوں" لوگو" کا اجراء

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd September 2023, 6:06 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو٢٣ ستمبر (پریس ریلیز) طلبائی ارتقا اورسماجی تغیرکے لئے ائیٹا ایک مثالی پلیٹ فارم، کے موضوع پر 24 ستمبر 2023 تا 15 اکتوبر 2023 تک کے لیے ایک ملک گیر مہم منعقد کی جا رہی ہے۔ جس کے ''لوگو'' کا اجراء   حکومت کرناٹک کے اسپیکر یو ٹی قادر کے بدست 22 ستمبر  کو بینگلورو میں  کیا گیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یوٹی قادر نے  اساتذہ کرام اور طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی شعبہ میں نت نئی تبدیلیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے آئیٹا  کے  قدم  کی  ستائش  کی اور کہا  کہ تعلیم ایک متحرک اور بے کنار سمندر  کی مانند ہے  اس لئے اس کے مخفی اسرار اور رموز تک اساتذہ کو پہنچانے اور اس سے طلباء کو استفادہ کرنے کے لئے  آئیٹا نے جو طریقہ اختیار کیا ہے وہ کافی  کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ یو ٹی قادر نے اس موقع پر آئیٹا کے ریاستی صدر رضا مانوی، ریاستی سکریٹری یاسین بھکبا سمیت بنگلور میٹرو کے صدر ڈاکٹر ثنا اللہ شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  یوٹی قادر نے ریاست کے تمام اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر اسے کامیاب بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...