جمہوریت کی منشاء کو کامیاب بنانے میں رائے دہندگان کا اہم رول ہوتاہے : قومی یوم رائے دہندگان پروگرام میں سنئیر سول جج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2020, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :25؍جنوری(ایس اؤ نیوز)جمہوری نظام میں دستور ی حکومت اور معاشرے کی تشکیل کے لئے اہل لوگوں کو  منتخب کرنے کی ضرورت ہے، جمہوری  منشاء کو پورا کرنے کے لئے رائے دہند گان کو چوکنا رہنے کی سنئیر سول منصف جگدیش شیو پو جے  نے اپیل کی۔

وہ یہاں بھارت الیکشن کمیشن ، تعلقہ انتظامیہ بھٹکل کے اشتراک سے دی نیو انگلش پی یوکالج میں سنیچر کو منعقدہ 10ویں قومی یوم رائے دہندگان 2020کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ جج نے کہاکہ الیکشن کے کچھ معاملات پیچیدہ ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ووٹرس کی بھی ذمہ داری ہے۔ اس کی نگرانی ضروری ہے کہ سبھی کو ووٹنگ کا حاصل ہو۔ اپنے لئے گئے حلف کے مطابق عمل کریں تو جمہوری نظام کامیاب ہونے کی بات کہی۔

بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے پروگرام کی صدارت کی۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے استقبال کیا۔ گنگادھر نائک نے مقالہ پیش کیا۔ بی ای اؤ منجی نے شکریہ اداکیا۔ دی نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال  وریندرشانبھاگ نے حلف کی خواندگی کرائی ۔ بھٹکل وکلاء تنظیم کے صدر آر آر شریشٹی ، تعلقہ پنچایت آفیسر پربھاکر چکنمنے نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ رائے دہندگان کے درمیان ووٹراسمارٹ کارڈ تقسیم کئے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...