برہماور میں نمّ ناڈ۔ اوکوٹا کا اہم اجلاس؛ اُڈپی کمیٹی نے سنبھالی ذمہ داری؛ اُترکنڑا میں کمیٹی قائم کرنے عنایت اللہ شاہ بندری کو دی گئی ذمہ داری

Source: S.O. News Service | Published on 30th August 2021, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

برہماور ،30؍ اگست (ایس او نیوز) مسلمانوں کو سرکاری نوکری  دلانے اور مسلم نوجوانوں کو   آئی اے ایس، آئی پی ایس سمیت دیگر  مقابلہ جاتی امتحانات میں  شریک ہونے کی ترغیب دینے  اور اُنہیں  اہم سرکاری  عہدوں کو حاصل کرنے کے لئے  آگے بڑھانے کے مقصد سے ساحلی کرناٹک کے مینگلور اور اُڈپی میں  نمّ ناڈ۔اوکوٹا   کے نام سے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، ایک اور ساحلی ضلع اُترکنڑا میں بھی اسی طرح کی ایک کمیٹی قائم کرنے بھٹکل  کے  معروف سماجی کارکن اور جےڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندری کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس تعلق سے  اتوار کو  اُڈپی کے برہماور میں واقع مدر پیالیس آڈیٹوریم میں نمّ ناڈ۔اوکوٹا کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں  ضلع اُڈپی  کمیٹی تشکیل دی گئی اور ضلعی صدر نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہوئے  اُڈپی میں سرگرمیاں شروع کرنے کا تیقن دیا۔  

  نمّ ناڈ ۔اوکوٹا سینٹرل کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر رضوان احمد کارکلا کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس کا اغاز  ضلع اُڈپی کے  اوکوٹا کے جنرل سکریٹری  مولانا ضمیر احمد رشادی کی تلاوت کلام  پاک سے  ہوا۔ سینٹرل کمیٹی کے انتظامی سیکریٹری حسین ہائکاڈی نے افتتاحی خطاب کیا  اڈپی ضلع نمّ ناڈ۔ اوکوٹا کے صدر مشتاق احمد بیلوے اور یوتھ ونگ صدر جی ریحان تراسی نے اپنے عہدہ کا چارج لیا ۔ ان کے ساتھ 16ضلعی عہدیداران اور 27 ضلع کمیٹی کے اراکین نے  بھی اپنے منصب کا چارج لیا ۔
    
عہدے اور منصب کا چارج لینے والوں نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین اور اراکین کو یقین دلایا کہ انہیں جو  ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو پورے خلوص کے ساتھ نبھانے اور اوکوٹا کے مقاصد اور اہداف کو  پورے کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے اس کام کے لئے اراکین سے تعاون کی درخواست کی ۔
    
اس موقع پر سرکاری  اسکیموں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے منعقدہ کیمپ میں تربیت کار کے فرائض انجام دینے والے عبدالرزاق کاپو اور نوزل احمد ملکی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  سینٹرل کمیٹی کے صدر محمد سلیم موڈبیدری اور سابق وزیر یو ٹی قادر نے عہدوں کا چارج لینے والوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
    
مہمان خصوصی سابق ایم ایل اے محی الدین باوا، جمیعت الفلاح جنوبی کینرااور اڈپی کے صدرشبیہ احمد قاضی،  نمّ ناڈ۔ اوکوٹا شمالی کینرا کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، وقف بورڈ مشاورتی کمیٹی اڈپی کے سابق صدر ناخوا یحییٰ ملپے، اڈپی ضلع نمّ ناڈو۔ اوکوٹا کے نائب صدر محمد ارشاد نیجار نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ 
    
شاکر حسین شیشا نے کلمات تشکر پیش کیے ۔ عبدالشکور بیلوے نے نظامت کی اور عبدالصمد خان کارکلا نے پروگرام آرگنائز کیا ۔
    
عبدالحمید موڈبیدری خازن کے علاوہ ضلع کمیٹی کے اراکین اور تعلقہ کمیٹی کے عہدیداران اسٹیج پر موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔