پی ایم مودی کی بھتیجی کے ’پرس‘ کی طرح تلاش کرتے تو میرا بیٹا میرے ساتھ ہوتا، نجیب کی ماں

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2019, 10:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم نجیب احمد کے لاپتہ ہونے کے تین سال بعد اس کی والدہ فاطمہ نفیس نے منگل کے روز جنتر منتر پر احتجاج کیا اور وزارت داخلہ سے اپنے بیٹے کی گمشدگی کے حوالہ سے جواب مانگا۔ اس موقع پر یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کی جانب سے ایک احتجاجی مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر نجیب کی ماں فاطمہ نفیس نے کہا، ’’وزیر اعظم کی بھتیجی کا پرس جھپٹ مار چھین لیتے ہیں اور ملک کی سب سے اسمارٹ پولس 24 گھنٹے میں ملزمان کے ساتھ سامان اور پیسہ برآمد کر لیتی ہے۔ کاش میرے بیٹے نجیب کے لئے بھی دہلی پولس اور سی بی آئی نے ایسے ہی جانچ کی ہوتی تو آج میں شہر در شہر نہیں بھٹکتی۔‘‘ نجیب کی ماں نے ایک ہندی اخبار سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

واضح رہے کہ جے این یو میں ایم ایس سی کے طالب علم کا تین سال پہلے 15 اکتوبر 2016 میں یونیورسٹی کیمپس سے دن دہاڑے لاپتہ ہونے کے بعد سے آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مارچ میں موب لنچنگ میں ہلاک ہونے والے تبریز انصاری کی بیوی شائسہ پروین، انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی اہلیہ رجنی اور گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش بھی شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ مظاہرے کے دوران مقررین کے پینل میں شامل ہونے والے قابل ذکر لوگوں میں اروندھتی رائے، شہلا راشد، بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی، پرشانت بھوشن، اپوروانند، نندیتا نارائن اور صبیکا عباس نقوی ہیں۔

اس دوران انہوں نے کہا، ’’ہم نجیب کی تلاش میں مظاہرہ کرتے ہیں تو پولس اور دوسری ایجنسیوں کی طرف سے دوسرے لوگوں کو پریشان کیا جانے لگتا ہے۔ لیکن گزشتہ تین سالوں سے نہ تو ہمارے پاس کوئی فون آیا اور نہ ہی مجھے تھانہ میں بلایا گیا کیوں کہ انہیں بھی پتہ ہے کہ وہ ایک ماں کا سامنا کس طرح کریں گے، سوالوں کے جواب کس طرح دیں گے!‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’آخر وہ لوگ بھی انسان ہیں۔ ان کے دل میں بھی انسانیت ہے لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ مجبور ہیں۔ ان پر بڑے لوگوں کا دباؤ ہے۔ سبھی لوگ کبھی خراب نہیں ہو سکتے۔

یونیورسٹی احاطہ میں 15 اکتوبر 2016 کو ایک جھڑپ ہونے کے بعد سے نجیب لاپتہ ہے۔ ان کی ماں فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو غائب کرنے کے پیچھے بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کا ہاتھ ہے۔ نجیب کے لاپتہ ہونے کے دو سال بعد اکتوبر 2018 کو سی بی آئی نے جانچ بند کر دی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سی بی آئی نے 15 اکتوبر 2018 کو دہلی ہائی کورٹ میں حتمی رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نجیب کی گمشدگی کے معالہ میں ہر زاویہ سے جانچ کی گئی ہے اور کسی طرح کی بھی گڑبڑی کا کوئی ثبوت نہیں مل پایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...