عید الاضحیٰ کے پیش نظر ممبئی میں قربانی کے لئے جانوروں کا مناسب انتظام کرنے اور مویشیوں کی رفت میں درپیش مسائل کو دور کرنے کا مطالبہ لے کر مسلم جماعتوں نے کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2020, 6:55 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 29  جولائی (ایس او نیوزِ)  ممبئی میں عیدالاضحیٰ   کے  دوران قربانی کی ادائیگی کے   تعلق سےمہاراشٹرا  حکومت کے فیصلے میں عملی مشکلات کے سبب عوام کے اندرپائی جانے والی شدید بے چینیوں کو محسوس کرتے ہوئے آج بدھ کو   وڈیو کانفرنس زوم کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  مسلمانوں کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور مسلمانوں کو درپیش مختلف مسائل پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو حل  کیا جائے ۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ   فون یا انٹر نیٹ کے ذریعہ بکروں کی حصولیابی عملاً ممکن نہیں ہے۔ اس لیے حکومت کے لئے ضروری ہے کہ وہ مسلم محلوں میں چھوٹی چھوٹی منڈیوں کا انتظام کرے تاکہ لوگ سوشیل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے  بکرے یا   مویشیاں  خرید سکیں  اور انہیں دور سے جانور لانے کی زحمت بھی نہ اُٹھانا پڑے۔  اسی طرح دیونار کے اندر بڑے جانور کی قربانی کا  بھی مناسب انتظام کیا جائے تاکہ احتیاط کے ساتھ اس فرض کی ادائیگی میں بھی سہولت ہو۔  

بکروں کی رفت کے  تعلق سے جانکاری دی گئی کہ بکروں کو لانے میں  بظاہر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے لیکن انتظامیہ کی سختی کے سبب تاجروں کو  دشواریاں پیش آرہی   ہیں۔ جانوروں کے ٹرک راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے خبریں آرہی ہیں کہ   کئی  تاجروں کی بکرے اور دیگر مویشیاں  راستے میں ہی مر گئی ہیں ۔ عید کے لئے بمشکل اب تین دن رہ گئے ہیں اور ایسے  میں مویشیوں کے تاجروں کو شہر کے اندر داخل ہونے نہ دینے اور راستوں میں ہی ٹرک پھنس جانے  سے ایک طرف  مویشیوں کے مالک  پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف خریداروں کو بھی قربانی کے لئے  بروقت جانور خریدنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ 

مسلم  اداروں کے ذمہ داران نے اس موقع پر  پُر زور مطالبہ  کیا  کہ عید الاضحیٰ  کے پیش نظر ضلعی اور ریاستی انتظامیہ بکروں کی ترسیل   میں نرمی برتے اور  عوام کو  عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی  قربانی دینے  میں  سہولت فراہم کرے ۔ 

مسلم قائدین نے اس موقع پر  مسلمانوں سے بھی اپیل کی کہ  وہ جانوروں   کی خرید وفروخت سے لے کر  قربانی کی ادائیگی   تک سارے مراحل میں بھیڑ بھاڑ  سے گریز کریں اور حسب معمول صاف صفائی کا خصوصی اہتمام کریں۔

اس تعلق سے بتایا گیا کہ  مسلمانوں کو درپیش مسائل کا فوری حل نکالنے کے لئے مختلف ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد   وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے سے بھی  ملاقات کرے گا اور ان مسائل کو اُن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں  مولانا محمود دریابادی (علماء کونسل)،   حافظ اطہر علی (مہتمم داالعلوم محمدیہ) ، مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب(جمعیت علماء - ارشد مدنی)،   مولانا عبدالسلام سلفی صاحب(جمعیت اہل حدیث)،   مولانا اعجاز کشمیری صاحب( اہلسنت والجماعت)،  مولانا حافظ ندیم صدیقی(جمعیت علماء  - محمود مدنی)،  مولانا  سید  محمد فیاض باقر  صاحب(شیعہ اثنا عشری)،   جناب فرید شیخ صاحب (ممبئی امن کمیٹی)،   ڈاکٹر سلیم خان صاحب ( نائب امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرا )،  عبد الحسیب بھاٹکر صاحب (جماعت اسلامی ہند ممبئی) موجود تھے، ہر ایک نے  اپنی اپنی بات پیش کرتے ہوئے  عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو  امن و امان کے ساتھ جانوروں کی قربانی پیش کرنے حکومت سے ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔