مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست جہاں یونیفائیڈ ڈرائيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ جاری ہوا

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2020, 10:42 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،26/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج یہاں ’یونیفائیڈ ڈرایيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے نئے نظام کا آغاز کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے، جس نے یونیفائیڈ ڈرائيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ کا ایک ساتھ افتتاح کیا ہے۔

قبل ازیں اترپردیش ریاست نے صرف یونیفائیڈ ڈرائيونگ لائسنس جاری کیا ہے۔ اس موقع پر نقل و حمل اور ریوینو(محصولات) کے وزیر گووند سنگھ راجپوت بھی موجود تھے۔ یونیفائیڈ ڈرائيونگ لائسنس اور رجسٹریشن کارڈ میں نئی معلومات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پورے ملک میں یہ کارڈ ایک جیسا اور ایک رنگ کا ہے۔ پہاڑی اور خطرناک علاقوں میں ڈرائيونگ کرنے کی صلاحیت کا بھی اس میں ذکر ہوگا۔ مخصوص سیریل نمبر ہونے کے ساتھ ہی اس میں آرام دہ اور حادثاتی ایمرجنسی نمبر ہو گا۔ ساتھ ہی بیج نمبر بھی ہوگا۔ نئے کارڈ کے دونوں جانب معلومات تحریر ہونے کے ساتھ ہی آرگن ڈونر، کیو آركوڈ اور غیر تسلیم شدہ رجسٹریشن نمبر بھی ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ملک میں یونیفائیڈ رجسٹرڈ کارڈ بنانے میں پہلی اور ڈرائيونگ لائسنس میں دوسری ریاست مدھیہ پردیش کو بنانے کے لیے مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یونیفائیڈ کارڈ کے پہلے چھ صارفین کو ٹوکن کے طور پر کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری داخلہ اور نقل و حمل ایس این مشرا، نقل و حمل کمشنر مدھو کمار اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔