سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے چوہان حکومت کے پیش کیے گئےعام بجٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2021, 12:19 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،2؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت کے ذریعہ منگل کو اسمبلی میں پیش کیے گئے سال 22-2021 کے عام بجٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ کمل ناتھ نے بجٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آج پیش مدھیہ پردیش حکومت کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ، بے سمت، مایوس کن اور صرف اعداد و شمار کا دھوکہ ہے۔ امید تھی کہ اس بجٹ میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں سے عوام کو راحت دینے کے لیے ویٹ میں حکومت کمی کرے گی، رجسٹریشن فیس میں کمی ہوگی، کانگریس حکومت کی کسان قرض معافی منصوبہ کو آگے بڑھایا جائے گا، روزگار کے نئے مواقع کو لے کر منصوبہ بندی ہوگی، بدحال تعلیمی نظام اور صحت کے شعبہ میں کام کیا جائے گا، لیکن ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ریاست میں بڑھتی بہن بیٹیوں سے درندگی کے واقعات کو روکنے کے لیے، سرکاری ملازمین کے لیے ڈی اے اور ڈی آر دینے کے لیے اور کورونا بحران میں تباہ معیشت کو دیکھتے ہوئے صنعت و کاروبار کو راحت فراہم کرنے کے لیے بھی کوئی کارگر اقدام نہیں کیے گئے۔‘‘

بجٹ سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کمل ناتھ نے مزید کہا کہ ’’حیرانی ہے کہ 15 سال اقتدار میں رہنے والی بی جے پی حکومت آج بھی ہر گھر مین نل سے پانی دینے کی ’جل جیون مشن یوجنا‘ کی بات کر رہی ہے۔ اندور-بھوپال میٹرو ٹرین کے لیے نامناسب رقم، ایک طرف سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کی تیاری، وہیں 15 سال بعد بھی ہر طرح کی سہولت سے مزین اسکولوں کی ترقی کے جھوٹے خواب، کسانی-کھیتی کے لیے کچھ نہیں، نوجوانوں کے لیے، روزگار کے لیے کچھ نہیں، ایم ایس ایم ای کے لیے کچھ نہیں، ریاست میں سرمایہ بڑھانے کو لے کر کوئی منصوبہ بندی نہیں، فی کس گھٹی آمدنی اور شرح ترقی کو بڑھانے کے لیے کوئی کارگر قدم نہیں؟‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے آگے کہا کہ پرانے منصوبوں کو ہی واپس شامل کر گمراہ کرنے کی کوشش اس بجٹ میں کی گئی ہے۔ اس بجٹ میں نیا کچھ نہیں ہے، عوام کی امیدوں کے برعکس ہے یہ بجٹ!

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔