سترہویں لوک سبھا کا پہلا سیشن 1952 سے لے کر اب تک سب سے بہتری سیشن: اوم برلا
نئی دہلی،8/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے 17 ویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کے اختتام کے موقع پر کہا کہ اس سیشن کے دوران کل 37 میٹنگیں ہوئیں جو 280 گھنٹے تک چلیں۔اس دوران کل 539 ارکان نے رکنیت کا حلف لیا اور کل 36 بل منظور ہوئے۔ جموں اور کشمیر ریاست کے بارے میں آئین کے آرٹیکل 370 سے متعلق قانونی قرارداد اور جموں و کشمیر تشکیل نو بل 2019 منظور کیا گیا۔اس سیشن کی سب سے زیادہ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ اس بار 265 نو منتخب ارکان اسمبلی میں اپنے پارلیمانی حلقہ سے منسلک مسائل کو اٹھانے کا موقع حاصل ہوا جوایک بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 1952 سے لے کر اب تک سب سے بہترین سیشن رہا ہے۔اوم برلا نے کہا کہ اس سیشن کی مجموعی پیداوار 125 فیصد رہی جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔لوک سبھا اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ 18 جولائی کو 161 اراکین کو بولنے کا موقع فراہم کیا گیا جو اپنے آپ میں بے مثال ہے۔سترہویں لوک سبھا کا پہلا سیشن منگل کو ختم ہو گیا۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ 1952 سے لے کر اب تک سب سے بہترین سیشن رہا ہے۔پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق سیشن سات اگست تک متعین تھا لیکن حکومت کے اصرارپراسے ایک دن پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔