موساد کے سربراہ کا ایران پرحملوں کی سازش کا الزام،قلبِ تہران میں جوابی وار کی دھمکی

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2023, 12:03 PM | عالمی خبریں |

یروشلم ، 11/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے ایران پر دنیا بھر میں اسرائیلی اور یہودی اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران کی اس دو درجن سے زیادہ کوششوں کے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے اسرائیل ’تہران کے وسط' میں حملہ کرنے کوتیار ہے۔

ڈیوڈ بارنیا نے اتوار کو ایک سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران میں یورپ، افریقا، جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی امریکا میں 27 حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

انھوں نے ریخمین یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیمیں جن سازشوں کا تعاقب کررہی ہیں اور سراغ لگا رہی ہیں،ان کی منصوبہ بندی اور ہدایت کاری ایران نے کی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’’جیسا کہ ہم بات کرتے ہیں‘‘ ایران مزید حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا:’’ہمارا پیغام بلند، واضح اور پُرعزم ہے۔آپ میں سے وہ لوگ جنھوں نے ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئی غلطی نہ کریں۔ یقین رکھیں کہ ہم آپ تک پہنچیں گے، اور انصاف سب کے لیے کیا جائے گا۔ یہ ماضی میں بھی ثابت ہو چکا ہے اور مستقبل میں ہم اسے اگلی سطح تک لے جائیں گے‘‘۔

برنیا نے کہا کہ اسرائیل حملوں کی سازشوں میں ملوّث ایجنٹوں کے ساتھ ساتھ انھیں بھیجنے والے کمانڈروں کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔اس کا جواب ایران کے اندر اور تہران کے قلب (مرکز) میں دیا جائے گا۔

اسرائیل ایران کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے اور ایران کی جانب سے اسرائیل کی تباہی کے نعروں اور اس کی سرحدوں پر فلسطینی یا دوسرے عسکریت پسند گروہوں کی حمایت کا حوالہ دیتا ہے۔اسرائیل ایران پر یہ الزام بھی عاید کرتا رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔تاہم ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل پرعاید کیا ہے کہ اس نے اس کے جوہری سائنس دانوں اور تنصیبات پر متعدد مہلک حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیل اس طرح کی کارروائیوں پر شاذ و نادر ہی کوئی تبصرہ کرتا ہے اور اس نے ایرانی سائنس دانوں یا جوہری تنصیبات پر حملوں کی کبھی ذمے داری قبول نہیں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔