نیپال میں شدید زلزلہ ؛ 156ہلاک، متعدد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th November 2023, 12:45 PM | عالمی خبریں |

کٹھمنڈو 4/نومبر(ایس او نیوز) مغربی نیپال کے علاقے جاجرکوٹ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 156 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، شدید زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق زلزلے کے چار جھٹکے جمعہ کی شب کو محسوس کئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 11:47، 12:08، 12:29 اور 12:35 پر بالترتیب 6.4، 4.8، 4.2 اور 4.3 شدت کے زلزلے ریکارڈ کئے گئے۔

رپورٹوں کے مطابق زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو سے 250 میل شمال مشرق میں واقع تھا، جس کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، البتہ نیپالی زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی تاہم جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے شدت 5.7 بتائی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے۔ کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

نیپال میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، کئی عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ حکام نے کئی لوگوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2015 میں نیپال میں آئے زلزلے میں قریب نو ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھیں جبکہ بے حساب لوگ زخمی ہوئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔