وزیر اعظم اور بی جے پی ملک میں واحد جماعتی حکومت کے قیام کے خواہاں؛ 141 ارکانِ پارلیمنٹ کو اسی لئے معطل کیا گیا ہے۔ کھر گے کی حکومت پر تنقید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st December 2023, 8:50 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ۔ 20 دسمبر ( ایس او نیوز/پی ٹی آئی) صدر کانگریس ملیکار جن کھرگے نے چہار شنبہ کے روز وزیر اعظم اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ملک میں واحد جماعتی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ سے ایم پیز کو معطل کیا جا رہا ہے۔

کانگریس قائد نے کہا کہ 141 ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ، کیوں کہ وہ لوگ پارلیمنٹ میں سنگین سیکوریٹی کوتاہی پر وزیر داخلہ سے بیان دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ بی جے پی ایم پی جس نے مداخلت کاروں کے داخلہ کی راہ ہموار کی تھی ، آزادانہ گھوم رہے ہیں اور ان سے ابھی تک پوچھ تاچھ بھی نہیں کی گئی ہے۔

انھوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ آخر یہ کس قسم کی تحقیقات ہیں؟ پارلیمانی سیکوریٹی کے ذمہ دار سینئر عہدیداروں کو جوابدہ کیوں نہیں بنایا گیا ؟ اب تک کئی سربراہوں کو ہٹا دیا جانا چاہیے تھا۔ کھر گے نے کہا کہ بظاہر مداخلت کار ، کئی ماہ سے اس کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انھوں نے سوال کیا کہ انٹلیجنس کی اس بڑی ناکامی کے لیے کون ذمہ دار ہے؟ پارلیمنٹ کی کئی گھیروں پر مشتمل سیکوریٹی کے پیش نظر آخر دونوں مداخلت کار کس طرح اپنے جوتوں میں زرد گیس کے کنستر چھپا کر عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور ہندوستانی جمہوریت کے مقدس مرکز پر پہنچ گئے کھر گے نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی یہ پارٹی ملک میں واحد جماعتی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں ۔وہ لوگ ایک اکیلا کی بات کرتے ہیں جو جمہوریت کو مسمار کرنے کے مماثل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکوریٹی کوتاہی کے لیے اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو سزا دینے کے بجائے انھوں نے ایم پیز کے جمہوری حقوق کو ہی چھین رہے ہیں اور اپنی جوابدہی سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گرمی کی شدت! لو لگنے سے دنیا بھر میں ہر سال 1.53 لاکھ افراد کی ہوتی ہے موت، ہندوستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دھول بھری گرم ہوا سے عوام پریشان ہیں اور ’لو‘ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ 1.53 لاکھ سے زیادہ اموات لو لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو کیا طلب، ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر ایکشن

آندھرا پردیش میں ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تشدد کے واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی سے متعلق ’ذاتی طور سے وضاحت‘ دینے کے لیے ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو جمعرات کے روز طلب ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

عوام نے پی ایم مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کر لیا، 4 جون کو ’انڈیا‘ کی حکومت بنے گی: ملکارجن کھرگے

  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ (15 مئی) کو لکھنؤ میں کہا کہ چار مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس 4 جون کو نئی حکومت بنا رہا ہے۔ کانگریس صدر یوپی کے ...

سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا

سپریم کورٹ نے بدھ (15 مئی) کو یو اے پی اے معاملے میں  دہلی پولیس کے ذریعہ نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس نے پرکاستھ کو نیوز کلک میں چینی فنڈنگ ​​سے ہندوستان مخالف ...

امت شاہ نے سنبھالی یوپی کی کمان، ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش; بی جے پی میں کہیں کچھ گڑبڑ تو نہیں!

اتر پردیش میں انتخابات کے چار  مراحل کی تکمیل کے ساتھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہیں اب پارٹی کا چانکیہ کہا جاتا ہے، نے سب سے زیادہ لوک سبھا  سیٹوں والی  ریاست کی کمان سنبھال لی ہےناراض چھتریہ  لیڈروں کو راضی کرنا ہو، انہیں ...