صرف”ایک شخص“ ملک چلا نہیں سکتا: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2019, 11:42 AM | ملکی خبریں |

برگاڑی،16/ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ صرف ایک شخص ملک چلا سکتا ہے۔لیکن حقیقت میں لوگ اس ملک کو چلاتے ہیں۔گاندھی نے کہا کہ مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا مذاق اڑاتے تھے لیکن پانچ سالوں کے بعد اب مودی جی منموہن سنگھ کا مذاق نہیں اڑاتے۔آج ملک وعدے پورے نہیں ہونے پر وزیر اعظم کا مذاق بنا رہا ہے۔فریدکوٹ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار محمد صادق کی حمایت میں برگاڑی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے 2015 میں بے ادبی کے واقعات کا ذکر کیا اور مذہبی نصوص کی بے ادبی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا وعدہ کیا۔گاندھی نے کہاکہ مجھے یاد ہے جب آپ کے مذہب(سکھوں کے مقدس گرنتھ گروگرنتھ صاحب) کی توہین ہوئی تھی اور جن لوگوں نے غلط کیا، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھٹنڈا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منگل کو بے ادبی مسئلے کو لے کر بی جے پی کی اتحادی پر نشانہ لگایا تھا۔مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے گاندھی نے یہاں کہاکہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ صرف ایک شخص ملک چلا سکتا ہے لیکن اصل میں لوگ اس ملک کو چلاتے ہیں۔گاندھی نے رافیل طیارے سودا مسئلے کو بھی اٹھایا اور بدعنوانی پر ان کے ساتھ ان کوبحث کرنے کا چیلنج کیا۔نوٹ بندی اورگبر سنگھ ٹیکس کے لئے بی جے پی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کے ان دو فیصلوں سے معیشت برباد ہوگئی۔ اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے۔کانگریس صدر نے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع نہیں کرنے کے لئے بھی مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وزیر اعظم نے اس پر اور دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے پر جھوٹ بولا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔