وزیر اعظم مودی نے خواتین کو دھوکہ دیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2023, 10:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،25/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ خواتین کے ریزرویشن بل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے خواتین کو ’دھوکہ‘‘ دے رہے ہیں۔

مسٹر سدارمیا نے کہا کہ مردم شماری، حد بندی اور قانون کے نافذ ہونے میں لگنے والے طویل وقت جیسی ’رکاوٹوں‘ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ’منافقت‘ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل 2026 میں ہونے والی مردم شماری کے بعد ہی نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے خواتین ریزرویشن بل کے لیے 15 سال کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ مقرر کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بل نافذ ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا کیونکہ مردم شماری اور حد بندی کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں 15 سال لگیں گے۔ دوسرے لفظوں میں بل کا نفاذ 2024 یا 2029 میں نہیں ہو گا۔ 2034 میں بھی یہ کارگر ثابت نہیں ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...

سیکس اسکینڈل معاملہ: پرجول ریونا کو 7 دنوں کی مہلت دینے سے ایس آئی ٹی کا انکار

  سیکس اسکینڈل کیس کے سلسلہ میں فحش ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو راحت نہیں دی اور 7 دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا اس وقت بیرون ملک موجد ہیں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے سات دن کا وقت مانگا تھا ...

دیوے گوڑا نے پوتے ریونّا کو بھگا دیا، وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پی ایم مودی کو لکھا خط، پاسپورٹ رد کرنے کا مطالبہ

پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ اس تعلق سے اب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیوگوڑا نے اپنے پوتے کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد کی۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ سدارمیا ...

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...