موب لنچنگ: بہارکے حاجی پور میں 55سالہ شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd July 2019, 11:18 PM | ملکی خبریں |

بہار،2؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں ہجومی تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ بہار کے حاجی پور میں بھی ایک ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیاہے۔ جہاں چوری کے الزام میں ایک ہندو شخص کو مقامی لوگوں نے پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بہارکے حاجی پورکے ویشالی میں سرائے تھانہ علاقہ کے اختیار پور پٹیرا گاؤں میں چوری کے الزام میں لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اختیار پور پٹیرا گاؤں ساکن سنت لال پاسوان کے گھر چوری کے الزام میں پکڑے گئے شخص کو لوگوں نے جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کردی،جس سے اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہناہے کہ اب تک مہلوک شخص شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ تاہم پولیس نے یہ بتایاہے کہ مہلوک ہندو تھا۔ مہلوک کی عمر تقریباً 55سال بتائی جارہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیاہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔واضح رہے کہ 28 ستمبر 2015 سے 7 جون 2019 تک پیش آئے ایسے واقعات میں 141 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ جس میں مرنےوالوں میں 70 مسلم اور 71 غیرمسلم بھی ہیں۔ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ بھیڑ نے نہ ہندو کو چھوڑا اور نہ مسلم کو2018 میں سب سے زیادہ 61 لوگو ں کا قتل ہوا۔ یہ تفصیل علی گڑھ کے اسٹیپس فاؤنڈیشن نے جٹائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔