پارٹی کی شبیہ کو مسخ کرنے کی حرکتیں ناقابل قبول:مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 11:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیج کو نقصان پہنچانے والی حرکتوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رکن پارلیمان سے لے کر ہر چھوٹا بڑا کوئی بھی کارکن اگر غلط کام کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہونی چاہئے -وزیر اعظم نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاوز کے احاطے میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی پہلی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی- بی جے پی کے رکن پارلیمان اور ترجمان راجیو پرتاپ روڈی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ گھمنڈغرور یا بدسلوکی جس سے پارٹی کے امیج کو نقصان پہنچتا ہو ناقابل قبول ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے -ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے یہ تبصرہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے رکن اسمبلی بیٹے آکاش وجے ورگیہ کے اندور میونسپل کارپوریشن کے افسر کو بلے سے مارنے کے واقعہ کے پس منظر میں کیا تھا-ذرائع کے مطابق میٹنگ میں اراکین پارلیمان نے وزیر اعظم اور بی جے پی کے کارگذار صدر جے پی نڈا کا خیر مقدم کیا- ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اراکین پارلیمان سے اپیل کی کہ وہ6 جولائی سے شروع ہونے والی رکنیت سازی میں سرگرمی سے حصہ لیں -انہوں نے کہا کہ ہر بوتھ میں کم سے کم پانچ درخت بھی لگائے جائیں - انہوں نے اراکین پارلیمان سے جل شکتی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور لوگوں کو پانی بچانے کے تئیں بیدار کرنے میں اپنا رول ادا کرنے کی بھی اپیل کی-میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بی جے پی صدر امیت شاہ اور بی جے پی رکنیت مہم کے قومی کنوینر شیو راج سنگھ چوہان بھی موجود تھے -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔