بھٹکل : ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے اساتذہ کے ساتھ منعقد کی جائزاتی میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،9 / جون (ایس او نیوز) ضلع انچارج اور وزیر برائے ماہی گیری ، بندرگاہ و بری نقل و حمل  منکال وئیدیا نے سرکاری پرائمری اور ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹروں کے ساتھ ایک جائزاتی میٹنگ منعقد کی اور تعلیمی و تدریس کے تعلق سے درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ 
    
اربن بینک کے ہال میں منعقدہ اس میٹنگ میں منکال وئیدیا نے طلبہ کو بہترین تعلیم دینے کی ضرورت پر  زور دیتے ہوئے اساتذہ کو اپنی ذمہ داری پورے خلوص کے ساتھ نبھانے کی نصیحت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے وہ جس اسکول میں بھی تدریسی ذمہ داری پر ہیں اسے اپنا ہی سرکاری اسکول سمجھیں اور مقامی لوگوں کے تعاون سے اسکول کی ترقی کے لئے اقدامات کریں ۔ چونکہ سرکاری اسکولوں میں زیادہ تر غریب بچے داخلہ لیتے ہیں اس لئے میری خواہش ہے کہ انہیں بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔ 
    
میٹنگ میں شریک اساتذہ نے وزیر منکال وئیدیا کے سامنے سرکاری اسکولوں میں درپیش مسائل کی لمبی فہرست پیش کی جس میں زیادہ کمپاونڈ وال ، پانی کی سہولت ، واش روم ، کچن رومس ، کلاس رومس وغیرہ نہ ہونے کی شکایات شامل تھیں۔ 

وزیر موصوف نے کہا کہ میرا مقصد بس اتنا ہے میرے حلقہ میں طلبہ کے لئے تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔ اس لئے اسکولوں میں چاہے جو بھی مسائل ہوں اور جس چیز کی بھی کمی ہو اسے درست کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے حلقہ کے اسکولوں کو ریاستی سطح پر مثالی اسکولوں میں تبدیل کیا جائے ۔ میں کسی بھی طرح اساتذہ کے لئے کوئی مشکل کھڑی نہیں کروں گا ۔ حالانکہ بعض لوگوں نے میرے لئے مشکلات کھڑی کی تھیں ، مگر میں نے اسے بھلا دیا ہے ۔ لہٰذا جس کسی اسکول میں بھی کسی بھی چیز کی ضرورت ہے تو اس کی فہرست بنا کر مجھے پیش کریں ، اسے مہیا کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔ 
    
اس موقع پر تعلقہ پنچایت کے عبوری سی ای او پربھاکر چیکمنے، عبوری بی ای او شاردا نائیک وغیرہ موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...