بھٹکل میں منی ٹرک نے آٹو رکشہ کو دی ٹکر؛ دو کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th February 2024, 1:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15 فروری (ایس او نیوز)   ٹاٹا ایس منی  ٹرک  اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں  دو لوگ شدید  زخمی ہوگئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت منجمّا  موگیر (40)  اور     وینکٹ رمن نائک (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  منجمّا   بھٹکل مچھلی مارکٹ کے لئے نکلی تھی، جبکہ وینکٹ رمن نائک مزدوری کے لئے بھٹکل شہر کی طرف جانے کے لئے آٹو پر سوار ہوا تھا۔ آٹو پر ایک اور مسافر منجوناتھ بھنڈاری (53) انجمن   کالج  جانے کے لئے نکلا تھا،  جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں،ا سی طرح آٹو رکشہ ڈرائیور پانڈو ماستپّا نائک(38) کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ یہ چاروں بیلکے کے رہائشی ہیں۔

حادثہ  بھٹکل سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے 66 پر جمعرات صبح قریب 8:30 بجے پیش آیا۔

پتہ چلا ہے کہ  آٹو بیلکے سے  تین مسافروں کو لے کر بھٹکل شہر کی طرف جارہا تھا ، عینی شاہدین نے بتایا کہ اس دوران مخالف سمت سے آنے والی ٹا ٹا ایس منی  وین    بے قابو ہوکر  ڈیوائیڈر پر چڑھتے ہوئے  ان کی آٹو سے ٹکراگئی۔ پولس نے بتایا کہ  آٹو سے ٹکرانے کے بعد وین ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا۔

   ٹکر لگتے ہی دو  مسافر منجمّا اور وینکٹ رمن آٹو سے باہر جاگرے اور شدید زخمی ہوگئے ان دونوں کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال   لے جایا گیا تھا، لیکن حالت نازک ہونے کی بنا پربعد میں  منی پال اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔

ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حادثے میں  آٹو رکشہ  کے پرخچے اُڑگئے ہیں اور کافی نقصان پہنچا ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔