جنوبی کینرا میں پارہ چھو گیا 40 ڈگری کا نشان - لُو لگنے کے معاملات سے نمٹنے کے لئے سرکاری اسپتالوں نے کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2024, 1:25 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 8 / اپریل (ایس او نیوز) ساحلی پٹی پر گرمی کی شدت اپنی انتہا پر ہے جس کے چلتے پارہ 40 ڈگری کے نشان کو چھو گیا ہے اور لُو کی لہریں چلنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں لُو سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے سرکاری اسپتالوں میں تیاریاں کر لی گئی ہیں اور بستروں کو مختص کر دیا گیا ہے ۔ 
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگلورو کے وینلاک اسپتال میں 8 بستروں والا ایک آئی سی یو اور 18 بستروں والا جنرل وارڈ لُو کی لہروں سے متاثرہ افراد کے لئے مختص کیے گئے ہیں ۔ جبکہ اڈپی کے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں 5 بستروں والا ایک وارڈ مختص کیا گیا ہے ۔
    
اس کے علاوہ بیلتنگڈی، سولیا، پتور، بنٹوال، اڈپی، کارکلا اور کنداپور کے ہر تعلقہ اسپتال میں دو بستر اسی مقصد سے مختص کیے گئے ہیں ۔ لُو سے متاثرہ افراد کے لئے مختص کیے گئے ان بستروں والے کمروں میں تمام ضروریہ دوائیوں، ایئر کنڈیشنرس اور ہر وقت مہیا رہنے والے ایک ماہر ڈاکٹر کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 
    
یاد رہے کہ شدید گرمی کے موسم جب لُو چلتی ہے تو سب سے زیادہ چھوٹے بچے اس سے متاثر ہوتے ہیں ۔ لُو لگنے کی علامات میں اچانک بے ہوشی، جسم کے پٹھوں میں اینٹھن، مرگی کے دورے، چڑچڑا پن، سر درد، بڑی مقدار میں پسینے کا اخراج، کمزوری، غنودگی، حرکت قلب ، نبض کی رفتار اور جسمانی حرارت میں اضافہ، قئے اور کھڑے رہنے میں دشواری وغیرہ شامل ہے ۔ 
    
لُو لگنے کی صورت میں فوری ابتدائی طبی امداد کے طور پر جسم کو گیلے کپڑے سے پوچنا اور ڈھانکنا، متاثرہ شخص کو بستر یا فرش پر لٹا کر اسے پیر تھوڑے سے اوپر کی طرف اٹھانا اور تیز پنکھا چلانا شامل ہے ۔ اگر کوئی متاثرہ بچہ یا شخص لو لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہوا ہے تو اسے پانی پلانے یا کوئی غذا دینے سے پرہیز کریں ۔ اگر متاثرہ شخص کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ رہی ہو تو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال لے جائیں ۔ 
    
طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر لُو چلنے کی وجہ سے جسمانی درجہ حرارت 41.5 یا اس سے زیادہ ہو جاتا ہے تو پھر یہ حالت جان لیوا ہو سکتی ہے ۔ اس لئے احتیاطی طور پر دوپہر کے وقت سخت مشقت والے کاموں سے گریز کیا جائے ۔ خوب پانی پیا جائے ۔ شکر اور کاربونیٹ کیے گئے ڈرنکس سے گریز کیا جائے ۔ ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنے جائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔