محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری کواٹر خالی کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2022, 10:00 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،27؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں قائم سرکاری کواٹر کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فسٹ کلاس نے محبوبہ مفتی اور تین سابق ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے سرکاری کواٹر فوری طور پر خالی کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

معلوم ہوا ہے کہ سابق ممبران اسمبلی محمد الطاف وانی، عبدالرحیم راتھر اور عبدالمجید بٹ کے علاوہ محبوبہ مفتی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر سرکاری کوٹھیاں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کواٹر خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی عمل میں لانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ محبوبہ مفتی کو سری نگر کے گپکار میں قائم سرکاری کوٹھی خالی کرنے کے لئے 30 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آر بی آئی نے پھر دیا جھٹکا! ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کا اضافہ، مہنگی ہوگی لون کی ای ایم آئی

  مالی سال 2022-23 کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی آخری کریڈٹ پالیسی کے فیصلوں کا آج اعلان کیا گیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے صبح 10 بجے سے ایم پی سی میٹنگ کے نتائج کے بارے میں جانکاری دی ہے اور اس میں ریپو ریٹ کا اعلان کیا ہے۔

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آدتیہ ٹھاکرے کے قافلہ پر پتھراؤ، شندے دھڑے پر حملہ کا الزام

مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بیجاپور علاقے میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ یہ یہ پتھراؤ شیوسینا کی ’شیو سمواد یاترا‘ کے دوران کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور امباداس دانوے کی گاڑی کے سامنے کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا ...

کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے دوران ہندوؤں کا سب سے زیادہ قتل ہوا، یہی ان کا اصلی چہرہ ہے: سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر ایس سدارامیا نے منگل کے روز ریاست میں برسراقتدار بی جے پی پر زوردار حملہ کیا۔ انھوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ ہندوؤں کا قتل کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں نہ صرف ہندو، ...

’یہ آدمی عوام کو صرف ٹوپی پہناتا ہے‘، اڈانی کا نام لیے بغیر مہوا موئترا نے لوک سبھا میں لہرائی ٹوپی

ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے منگل کے روز لوک سبھا میں مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اڈانی کا نام لیے بغیر انھوں نے مرکز پر حملہ کیا اور لوک سبھا میں ٹوپی لہراتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آدمی صرف ٹوپی پہنانے کا کام کرتا ہے‘‘۔ موئترا نے کہا کہ ’’یہ ...

مہاراشٹر میں صحافی کی مشتبہ حالت میں موت پر اٹھے سوال، میڈیا گروپس نے جانچ کا کیا مطالبہ

مہاراشٹر میں رتناگری ریفائنری پروجیکٹ پر کئی انکشافات کرنے والے تحقیقاتی رپورٹر ششی کانت واریشے کی ایک سڑک حادثہ میں ہوئی موت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ’منترالیہ انی ودھی منڈل وارتاہار سنگھ‘ اور ’ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ‘ سمیت کئی میڈیا گروپوں نے حکومت سے واریشے کی موت سے ...