بھٹکل البدر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال اسکول صحن میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2019, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:08؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)البدر اسوسی ایشن بھٹکل کے زیراہتمام بدیہ کالونی کے علامہ اقبال اسکول کے صحن میں ریڈ کراس سوسائٹی کنداپور، بیندور بلڈ ہیلپ کئیر اُڈپی کے اشتراک سے  خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ہوا۔

خون عطیہ  کیمپ کے دوران قریب 112افراد نے 100سے زائد یونٹ خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ریڈکراس سوسائٹی بیندور کے چیرمن نتین شٹی ، سنتوش شٹی ، ڈاکٹر وریندر، ڈاکٹر اشوتھی کنداپور، بلڈ ہیلپ کئیر کے چیف ایڈوائزرفیاض شیخ بیندور، البدر اسوسی ایشن کے صدر عرفان احمد، جنرل سکریٹری توفیق مولانا، سابق صدر آدم پنمبور وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...