کشکول اردو ایپ سے بھرپور فائدہ اٹھانے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2020, 12:53 PM | ملکی خبریں |

    مالیگاؤں، 15/ نومبر(ایس او نیوز) سوشل میڈیا برق رفتار ذریعہ ابلاغ ہے، اس کے ذریعہ لوگوں تک آسانی اور کم خرچ کے ساتھ رسائی ممکن ہے اور اس ذریعہ ابلاغ سے بڑے اہم اور بنیادی دینی کام انجام دیئے جاسکتے ہیں، اس کی ایک مثال کشکول اردو ایپ ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کے کنوینر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی  نے کیا۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مولانا  نے فرمایا کہ کشکول اردو ایپ کو ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دو فکرمند اور محنتی افراد مولانا راہی حجازی اور جناب ارشد ضیائئ نے تیار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی دنیا میں مولانا راہی حجازی صاحب محتاج تعارف نہیں ہیں، وہ ایک ذی استعداد عالم دین اور سوشل میڈیا کے ماہر ہیں، فنی اور تکنیکی مہارت سے مالامال ہیں، وہ عزم محکم اور عمل پیہم پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے شب و روز محنت کرکے کشکول اردو ایپ بنایا ہے، جس کے ذریعہ دین کی اہم اور بنیادی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ مولانا نے بتایا کہ اس ایپ کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس میں مکمل قرآن پاک یونی کوڈمیں اور 13، 15 اور 16 سطری قرآن پاک پی ڈی ایف میں، بک مارک کی سہولت کے ساتھ اوقات نماز، اوقات نماز کی دائمی جنتری، قبلہ نما، قمری شمسی کلینڈر، صبح وشام کے مسنون اذکار مع ترجمہ اور ڈیجیٹل تسبیح، انکے علاوہ بھی روزمرہ کے استعمال کی کئی اہم چیزیں موجود ہیں۔

مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے فرمایا کہ اس ایپ کے بنانے میں مولانا راہی حجازی صاحب کے ساتھ جناب ارشد ضیاء صاحب نے بھی پوری توجہ دی ہے، یہ اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے، فکرمند نوجوان ہیں، جو آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک سے بھی جڑکر خدمت انجام دیتے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ کشکول اردو ایپ مختلف جہتوں سے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے مفید ہے، اس لیے برادران اسلام سے گزارش ہے کہ وہ اس کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور اس سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے فرمایا کہ اس ایپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ آف لائن استعمال ہوتا ہے، یعنی صرف پہلی مرتبہ اس کو شروع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت ہوگی اس کے بعد یہ آف لائن کام کرتا رہے گا۔ مولانا نے اس مفید اور دینی ذہنی و ذوق کے پیش نظر بنائے جانے والے ایپ کی تشکیل پر مولانا راہی حجازی صاحب اور جناب ارشد ضیاء صاحب کو مبارکباد باد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسے مفید کاموں کی انجام دہی سوشل میڈیا کی مہارت رکھنے والے دوسرے حضرات کے لئے بھی راہ بتانے والی ہے، ایسے کاموں کو مشعل راہ بنا کر دوسروں کو بھی آگے بڑھنا چاہیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان حضرات کی کوششوں کو قبول فرمائے اور اس ایپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی مسلمانوں کو توفیق عطا فرمائے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  کشکول اردو ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرنے والوں کی تعداد اب پچاس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...