متھرا:عید گاہ مسجد میں مورتی رکھنے کی دھمکی، سیکوریٹی الرٹ، حکم امتناعی نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 12:27 PM | ملکی خبریں |

متھرا، 29؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) متھرا  میں شاہی عیدگاہ مسجد میں 6؍ دسمبر کو کرشنا کی مورتی رکھنے کی   ایک بھگوا تنظیم کی دھمکی کے بعد یہاں انتظامیہ نے نہ صرف سیکوریٹی الرٹ کردی ہے بلکہ حکم امتناعی نافذ کرتےہوئے  افواہ پھیلانے اور نقض امن کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی  وارننگ دی ہے۔  واضح رہے کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کرشن جنم استھان مندر سے متصل ہے  جس پر بھگوا عناصر کا دعویٰ ہے۔  متھرا کے ایس ایس پی گورو گروور نے  مذکورہ دھمکی کے پیش نظر سیکوریٹی انتظامات میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ضلع میں دفعہ 144؍ پہلے ہی نافذ کردی گئی ہے۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’جولوگ افواہ پھیلاتے ہوئے ملے یا شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کا باعث بنے ان کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ ہمیں  اطلاع ملی ہے کچھ تنظیموں نے 6؍ دسمبر کو (عیدگاہ تک) پیدل مارچ کا اعلان کیا ہے۔‘‘ ایس ایس پی  نے عوام سے پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتوں کا اعتماد  بحال کرنے کیلئے ان سے بھی ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔ شہر کے سرکل آفیسر ابھیشیک تیواری   نے بھی  یقین دہانی کرائی ہے کہ ’’کسی کو کوئی شرارت کرنے کا موقع نہیں دیاجائےگا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اقلیتی طبقہ کے لیڈروں سے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انتظامیہ نے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کرلئے ہیں۔  واضح رہے کہ عید گاہ مسجد میں مورتی رکھنے کی دھمکی مقامی عدالت میں مسجد کے خلاف داخل کی گئی کئی پٹیشنوں  کے بعد دی گئی ہے۔ا ن پٹیشنوں میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ مسجد بھگوان کرشن کی جائے پیدائش ہے اس لئے اس زمین کو ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔