پی ایم مودی نے بہار کو پھر دی 14260 کروڑ روپے کی 'انتخابی سوغات'!

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2020, 11:21 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں اسمبلی انتخابات کا اعلان جلد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس درمیان پی ایم نریندر مودی یکے بعد دیگرے بہاری باشندوں کے لیے کئی منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ آج پی ایم مودی نے بہار میں سڑک نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے مقصد سے آج قومی شاہراہ ( این ایچ ) اور پلوں کی تعمیر کیلئے ریاست کو 14260 کروڑ روپے کے نو منصوبوں کو منظوری دی۔ کچھ لوگ اسے انتخاب سے قبل مرکزی حکومت کے ذریعہ دیا گیا 'انتخابی سوغات' بتا رہے ہیں۔

بہر حال، پی ایم مودی نے پیر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بہار میں این ایچ اور پل کی تعمیر کے نو منصوبوں کا آغاز کیا۔ جس میں 1150 کروڑ روپے کی لاگت والے این ایچ ۔31 کے بختیار پور ۔ رجولی 47.23 کیلومیٹر سیکشن کے فور لین کی توسیع کاری ( پیکج ۔ 2)، 2651 کروڑ روپے کے این ایچ ۔ 31 کے بختیار پور ۔ رجولی 50.83 کیلومیٹر سیکشن کے فور لین کی توسیع کاری ( پیکج۔3)، 886 کروڑ روپے کے این ایچ ۔ 30 کے آرہ ۔ موہنیاں 54.53 کیلومیٹر سیکشن کی توسیع کاری ( پیکج ۔1) شامل ہیں۔

وزیراعظم نے 856 کروڑ روپے کی لاگت والے این ایچ ۔30 کے آرہ ۔ موہنیاں 60.80 کیلومیٹر سیکشن کے فورلین کی توسیع کاری ( پیکج ۔2) اور 2288 کروڑ روپے کے این ایچ۔131( اے ) نرین پور ۔ پورنیہ 49 کیلومیٹر سیکشن کے فورلین کی توسیع کاری، 913 کروڑ روپے کے این ایچ 131 ( جی ) کے رام نگر۔ کنہولی 39 کیلومیٹر سیکشن ( پٹنہ رنگ روڈ) کے چھ لین کی توسیع کاری کا آغاز کیا۔

اسی طرح پی ایم مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے منصوبوں میں 2927 کروڑ روپے کے این ایچ۔19 میں گنگا ندی پر مہاتما گاندھی سیتو کے متوازی نئے فور لین پل کے رسائی راستہ کے ساتھ (14.5 کیلومیٹر )، 1478 کروڑ روپے کے این ایچ ۔106 میں کوسی ندی پر نئے فورلین پل رسائی سڑک کے ساتھ (28.93 کیلومیٹر ) اور 1110 کروڑ روپے کی لاگ والے این ایچ ۔ 131 ( بی ) میں گنگا ندی پر وکرم شیلا سیتو کے متوازی نئے فورلین پل کی رسائی راستے کے ساتھ (4.455کیلومیٹر ) تعمیری کام آغاز شامل ہے۔

پٹنہ میں مہاتما گاندھی سیتو کے متوازی فورلین پل کی تعمیر مکمل ہونے پر جام کے مسائل ختم ہونے کے ساتھ ہی شمالی اور جنوبی بہار کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ اس طرح کوسی ندی پر پل کی تعمیر سے بہار سے نیپال، مغربی بنگال اور شمال مشر ق کی ریاستوں سے رابطہ سہل ہو جائے گا۔

آرہ ۔ موہنیاں کے مابین فورلین این ایچ کی تعمیرمکمل ہونے کے بعد پٹنہ سے وارانسی کا سفر کرنے میں لوگوں کا وقت بچے گا اور بختیار پور ۔ رجولی شاہراہ کی تعمیر سے بہار اور جھارکھنڈ کے مابین سڑک رابطہ بہتر ہوجائے گا۔ ان منصوبوں سے بہار کی معاشی اور سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔

پروگرام میں ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور این ایچ اور مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز ( ایم ایس ایم ای ) وزیر نیتن گڈکری، مرکزی صارفین، خوراک ا ور عوامی نظام تقسیم کے وزیر رام ولاس پاسوان، مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد، مرکزی مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر گیری راج سنگھ، مرکزی وزیر مملکت توانائی ( آزادانہ انچارج ) آرکے سنگھ، مرکزی وزیر مملکت سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی وے جنرل وی کے سنگھ، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی فلاح وبہبود اشونی کمار چوبے، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے، بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی اور سڑک تعمیرات کے وزیر نند کشور یادو موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔