کورونا کے قہر نے مزید کئی ریاستوں کو احتیاطی قدم اٹھانے پر کیا مجبور

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 12:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نومبر ماہ میں جیسے ہی سردی کی شروعات ہوئی، کورونا کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھنے لگے ہیں۔ راجدھانی دہلی کے ساتھ ساتھ آسام، ہماچل پردیش، گجرات اور اتر پردیش جیسی ریاستوں میں کورونا نے ایک بار پھر ہنگامی حالت پیدا کر دی ہے۔ دہلی میں بازار بند کرنے کے متبادل پر غور کیا جا رہا ہے تو اتر پردیش میں شادی بیاہ میں مہمانوں کی تعداد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کچھ ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ہی اسکولوں و کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

راجدھانی دہلی کی بات کریں تو یہاں لگاتار کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر اتوار کو دہلی کے دو بازاروں کو کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا گیا تھا، لیکن تاجروں کے دباؤ میں 24 گھنٹے سے پہلے ہی اس حکم کو واپس لے لیا گیا۔ دہلی کے تاجر لاک ڈاؤن کے خلاف ہیں کیونکہ وہ اس سے ہونے والے معاشی نقصان کو اب برداشت کرنے کی حالت میں نہیں ہیں، لیکن دہلی حکومت نے کہا ہے کہ اگر حالات بگڑے تو کچھ بازاروں کو بند کر دیا جائے گا۔

اس درمیان مہاراشٹر حکومت نے اعلان کر دیا ہے کہ دہلی، گجرات، راجستھان اور گوا سے مہاراشٹر پہنچنے والے سبھی مسافر اپنے ساتھ آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی نگیٹو رپورٹ لے کر آئیں تبھی انھیں ریاست میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ حالانکہ ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں کورونا کیسوں میں کمی آئی ہے، لیکن احتیاط کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا تھا کہ حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور کر رہی ہے۔

اتر پردیش حکومت نے کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی ہدایات جاری کیے ہیں۔ اس کے تحت دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا، اس کے بعد ہی انھیں داخلے کی اجازت ملے گی۔ یہ حکم بس، ریل اور طیارہ سے آنے والے مسافروں پر نافذ ہوگا۔ اس کے علاوہ حکومت نے عوامی تقاریب (شادی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی پروگراموں) میں مہمانوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 100 مقرر کر دی ہے۔ اس سے پہلے حکومت نے 15 اکتوبر کو مہمانوں کی تعداد 200 کر دی تھی۔

ہماچل پردیش میں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے مدنظر ریاستی حکومت نے چار اضلاع میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہماچل پردیش حکومت نے سبھی اسکولوں و کالجوں کو 12 فروری تک بند کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ رات کا کرفیو منڈی، شملہ، کلو اور کانگڑا اضلاع میں نافذ ہوگا۔ یہ کرفیو 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گجرات، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے کئی اضلاع میں رات کا کرفیو پہلے ہی نافذ ہو چکا ہے۔ کئی ریاستوں نے ماسک نہ لگانے پر لگنے والے جرمانے کی رقم کو بھی بڑھا دیا ہے۔ اس درمیان اتراکھنڈ کی گورنر بے بی رانی موریہ بھی کورونا پازیٹو ہو گئی ہیں۔ انھیں رشیکیش ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

بشکریہ: قومی آواز

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...