چدمبرم کی گرفتاری مایوس کن: ممتا بنرجی
نئی دہلی،22/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو کہا کہ پی چدمبرم کی گرفتاری مایوس کن ہے۔ساتھ ہی الزام لگایا کہ عدلیہ فریاد لگا رہی جمہوری نظام کی مدد کے لئے سامنے نہیں آ رہی ہے۔بدھ کی شام کو ہوئی چدمبرم کی گرفتاری کے بعد پہلا رد عمل پیش کرتے ہوئے بنرجی نے روندرناتھ ٹیگور کا حوالہ دیا اور کہاکہ انصاف کا پیغام تنہائی میں سسکیاں لے رہا ہے۔ بنرجی نے ترنمول کانگریس کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ پی چدمبرم ایک ماہر اقتصادیات، سابق وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ ہیں۔انہیں جس طرح سے گرفتار کیا گیا وہ مایوس کن ہے۔جمہوریت کے چار ستون ہیں۔ جمہوری ادارے، الیکشن کمیشن، میڈیا اور عدلیہ۔ہمارے ملک کی جمہوری نظام فریاد لگا رہی ہے، پھر بھی عدلیہ اس کی مدد کو سامنے نہیں آ رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ میڈیا تنظیم حکمران بی جے پی کے ترجمان بن گئی ہے۔ سی بی آئی نے آئی این ایکس میڈیا کرپشن کیس میں چدمبرم کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔