من کی بات: کورونا ایک ایسی آفت ہے جس کا دنیا کے پاس کوئی علاج نہیں : وزیراعظم نریندر مودی

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2020, 9:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں ملک بھر میں مزدوروں کو ہوئی پریشانی اور دکھ تکلیف کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان مزدوروں کی طاقت سے مشرقی ہندوستان کی ترقی کے وسیع امکانات بھی کھلے ہیں اور حکومت نے اس سمت میں قدم اٹھانا شروع کردیا ہے۔ پی ایم مودی نے آکاش وانی پر نشر ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کا یہ راستہ لمبا ہے۔ یہ ایک ایسی قدرتی آفت ہے جس کا پوری دنیا کے پاس کوئی علاج ہی نہیں ہے، جس کا پہلے کبھی کوئی تجربہ ہی نہیں ہے، تو ایسے میں نئے نئے چیلنجوں اور اس کی وجہ سے پریشانیاں اور ہم تجربہ بھی کررہے ہیں۔ یہ دنیا کے ہر کورونا متاثر ملک میں ہو رہا ہے اور اس لئے ہندوستان بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی کوئی طبقہ ایسا نہیں ہے جو مشکل میں نہ ہو، پریشانی میں نہ ہو، اور اس بحران کی سب سے بڑی چوٹ، اگر کسی پر پڑی ہے، تو ہمارے غریب مزدورطبقے پر پڑی ہیں۔ ان کی تکلیف اور ان کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہم میں سے کون ایسا ہوگا جو ان کی اور ان کے کنبے کی تکلیفوں کا تجربہ نہ کر رہا ہو۔ ہم سب مل کر ان کی تکلیف اور درد کو بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مودی نے مزدور اسپیشل ٹرینوں کی سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے ساتھ دن رات لگے ہوئے ہیں۔ مرکز ہو، ریاست ہو، مقامی سوراج کی تنظیمیں ہوں، ہر کوئی دن رات محنت کر رہا ہے۔ جس طرح ریلوے کے ملازمین آج لگے ہوئے ہیں، وہ بھی ایک طرح سے اول صف میں کھڑے کورونا سپاہی ہی ہیں۔لاکھوں مزدوروں کو، ٹرینوں سے، اور بسوں سے، صحیح سلامت لے جانا، ان کے کھانے پینے کی فکرکرنا، ہر ضلع میں قرنطینہ مراکز کا انتظام کرنا، سبھی کی ٹیسٹنگ، چیک اپ، علاج کا انتظام کرنا، یہ سبھی کام مسلسل بہت بڑے پیمانے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو منظر آج ہم دیکھ رہے ہیں، اس سے ملک کو ماضی میں جو کچھ ہوا، اس کے جائزے اور مستقبل کے لئے سیکھنے کا موقع بھی ملا ہے۔ آج ہم ہمارے مزدوروں کے درد میں، ملک کے مشرقی حصے کے درد کو دیکھ سکتے ہیں۔ جس مشرقی حصے میں ملک کا گروتھ انجن بننے کی صلاحیت ہے، جس کے مزدوروں کی طاقت میں، ملک کو نئی اونچائی پر لے جانے کی صلاحیت ہے، اس مشرقی حصے کی ترقی بہت ضروری ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’مشرقی ہندوستان کی ترقی سے ہی، ملک کی اقتصادی ترقی ممکن ہے۔ ملک نے جب مجھے خدمت کا موقع دیا تبھی سے ہم نے مشرقی ہندوستان کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ مجھے اطمینان ہے کہ گزشتہ برسوں میں اس سمت میں بہت کچھ ہوا ہے اور اب نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو دیکھتے ہوئے بہت کچھ نئے قدم اٹھانا بھی ضروری ہوگئے ہیں، اور ہم مسلسل اس سمت میں آگے بڑھ رہےہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مشرقی ہندوستان میں کہیں مزدوروں کے اسکل میپنگ کا کام ہو رہا ہے، کہیں اسٹارٹ اپس اس کام میں جٹے ہیں، کہیں مزدور امیگریشن کمیشن بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے ابھی جو فیصلے لئے ہیں، اس سے بھی گاؤں میں روزگار، اپنا روزگار، چھوٹی صنعتوں سے جڑے وسیع امکانات کھلے ہیں۔ یہ فیصلے، ان حالات کے حل کے لئے ہیں، خود مختار ہندوستان کےلئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔