منگلورو:لاپتہ چئیترا ہیبار کا قطر میں چلا پتہ : عاشق شاہ رُخ کو ہماچل پردیش میں کیا گیا گرفتار؛ اُلّال لاکر پوچھ تاچھ کے بعد پولس نے کیا رہا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd March 2024, 10:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :2مارچ؍   (ایس اؤ نیوز )اُلال  سے لاپتہ ہونے والی پی ایچ ڈی کی طالبہ چئیترا ہیبار خلیجی ملک قطر  میں موجود ہونے کا پتہ چلا ہے، جبکہ ذرائع نے خبر دی ہے کہ   اُلال پولس  اس کے عاشق شاہ رخ کو ہما چل پردیش پہنچ کر  اپنی تحویل میں لےکر اُلال  پہنچی، پھر پوچھ تاچھ کے بعد  چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق  ضلع دکشن کنڑا کے پتور   کی مکین چئیترا ہیبار اپنے عاشق  شاہ رُخ کے تعاون سے وزٹ ویزا پر  بیرونی ملک جانے کی اطلاع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے عاشق شاہ رُخ ضلع دکشن کنڑا کے بنٹوال کا رہنے والا ہے۔

 دیرل کٹے کی پرائیویٹ یونیورسٹی میں تحقیق کے شعبہ  پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم چئیترا ہیبار گذشتہ 17 فروری کو اپنی قیام گاہ کوٹیکارو ماڈور کے پی جی سے اپنی اسکوٹر سمیت لاپتہ ہوگئی تھی۔ 18فروری کو شاہ رخ بھی لاپتہ ہوگیا تھا۔ چئیترا کی اسکوٹر سورتکل میں پائی گئی ۔پولس کو خبرملی تھی کہ وہ وہیں سے بنگلوروپہنچی ہے۔

منگلورو جنوبی سب ڈویزن کے اے سی پی دھنیا نایک اور اُلال کے پی ایس آئی شیتل الگور کی قیادت والی ٹیم چئیترا ہیبار کی تلاش مہم چلانے کے دوران پتہ چلا کہ  چئیترا بنگلورو سے گوا۔ ممبئی ہوتے ہوئے ہماچل پردیش کےمنالی پہنچ گئی ہے۔ پھر پولس کو اس بات کی بھی جانکاری ملی کہ  چئیتراہیبار اپنے اکاؤنٹ سے  40،000روپئے  نکالنے کے بعد ہماچل پردیش سے دہلی ہوائی اڈہ پہنچ کر قطر چلی گئی۔

چئیترا کے عاشق شاہ رخ کو اُلال پولس نے جمعرات کو ہماچل پردیش میں اپنی تحویل میں لیا اور پو چھ تاچھ کی ۔ پوچھ تاچھ کے دوران شاہ رخ نےچئیترا سے پیا رکرنے کی بات قبول کی ہے۔ شاہ رخ  سے پوچھ تاچھ کے بعد پولس نے  بتایا کہ دونوں بالغ ہیں اس وجہ سے اسے  چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رخ اس سے قبل بیرونی ملک میں تھا اور ایک معاملہ میں جیل کی ہوا بھی کھاچکا ہے۔ اسی بنا پر چئیترا کے ساتھ شاہ رخ  کا قطر جانا ممکن نہیں ہوا ہے۔

لیکن تعجب کی بات یہ ہےکہ  اتنی جلدی چئیترا کو قطر کا ویزا  کیسے ملا، ویز ا بھیجنے والا کون ہے ۔گہرا شک جتایاجارہاہے کہ عاشق شاہ رخ نے  چئیترا کے قطر جانے میں تعاون کیاہوگا۔ فی الحال چئیترا قطر کے ایک لیڈی پی جی میں مقیم ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولس ذرائع کے مطابق   قطر کی انڈین ایمباسی سے چئیترا نے اُلال پولس تھانہ کو ای۔ میل اور واٹس اپ کے ذریعے پیغام بھیجتے ہوئےکہاہےکہ وہ باشعور ہے ، اور اپنی  مرضی سے قطر پہنچی ہیں، اُس نے سوال کیا ہے کہ   کیا  اُسے  پیار کرنے کا حق نہیں ہے ؟ ۔ چئیترا ہیبار کے لاپتہ معاملے کو لےکر ہندو تنظیموں نے پولس پر دباؤ بنایا تھا کہ  معاملے کا پتہ لگائیں۔ دوسری طرف چئیترا کی چال پولس کے لئے سر درد  بنی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔