پارٹی میں جاری گروپ بندی سے ممتابنرجی ناراض

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2024, 4:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتہ، 11/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) ترنمو ل کانگریس میں گروپ بندی اور بزرگ رہنما اور نوجوان لیڈر کو لے کر جاری بحث کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےآج پارٹی لیڈرو کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتا ہے۔بیان بازی اور گروپ بندی میں ملو ث لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ابھیشیک بنرجی اور سبرتو بخشی کو پارٹی ترجمان کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی مغربی مدنی پور کے لیڈروں کی میٹنگ اپنی رہائش گاہ پر بلائی تھی ۔اس میٹنگ میں پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اور ریاستی صدر سبرتو بخشی بھی وہاں موجود تھے۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق میٹنگ میں ممتا نے لیڈروں کے زبان پر لگام کھینچنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ لیڈر نے کھلے عام منہ کھولا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر نے بتایا کہ دی دی نے کہاکہ ہر کوئی ترجمان بن رہا ہے! یہ نہیں ہو سکتا۔ وہاں کوئی جو چاہے کہہ نہیں سکتا۔ پارٹی جس کو بھی ترجمان مقرر کرے گی، وہی پارٹی کے لیے بولے گا۔‘‘ اتنا ہی نہیں۔ ممتا نےکہا کہ پارٹی کا ایک طبقہ سوشل میڈیا پر دوسرے طبقے کے خلاف باغی ہے۔ پارٹی کے اندر دھڑے بندی ہے اور الگ الگ واٹس ایپ گروپس بنائے جارہے ہیں اسے بھی فوری بند کیا جائے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ایک دوسرے کے خلاف تبصرے کر رہے ہیں۔ اپنے گروپ کے لیڈروں کا واٹس ایپ گروپس بنایا جارہا ہے ۔اگر آپ پارٹی میں ہیں تو آپ کو پارٹی کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔

ممتا نے میٹنگ میں ہدایت دی کہ اگر کسی کو کچھ کہنا ہے تو وہ پارٹی کے ریاستی صدر سبرتوبخشی، پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک یا ممتا کے دفتر تک پہنچا سکتے ہیں۔یکم جنوری کو ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے بعد سے ہی پارٹی کے مختلف لیڈران پبلک فورم الگ الگ تبصرے کررہے ہیں ۔ممتا نے بدھ کو میٹنگ میں کہا کہ سپریم لیڈر کی حیثیت سے وہ اسے برداشت نہیں کریں گی۔ پارٹی لیڈرکے مطابق، لوک سبھا انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس میں جاری گروپ بندی اور بیانا ت سے ممتا بنرجی ناراض ہیں۔

حال ہی میں سدیپ بنرجی بمقابلہ تاپس رائے یا کنال گھوش کے بیانات سامنے آئے ۔ممبر اسمبلی نارائن گوسوامی اور شمالی 24پرگنہ کے ضلع پریشد کے صدر اور اشوک نگر کے ممبرا سمبلی کے درمیان بیان بازی ہوچکی ہے۔ممبر پارلیمنٹ سوگت رائےبھی اپنے طور پر بیان دے چکے ہیں ۔جنوبی بنگال کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال کے ادین گوہا، رابندر ناتھ گھوش کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ۔

تاہم پارٹی میں یہ قیاس آرئی شروع ہوگئی ہے کہ ترجمانوں کی اس نئی فہرست میں کن لیڈروں کو شامل کیا جائے گا۔کنال گھوش جو ابھیشیک بنرجی کے حامی مانے جاتے ہیں ان کو لےکر قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کئی سینئر لیڈروں کے خلاف بیان دیا تھا۔

ابھیشیک بنرجی سے متعلق دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور انہوں نے پارٹی کی سرگرمی سے خود کو دور کرتے ہوئے خود ڈائمنڈ ہاربار تک محدود کرلیا تھا۔مگر کل وہ ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔پارٹی اس پیش رفت سے مطمئن ہے۔ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے قریبی دوستوں کو بتایا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں خود کو ڈائمنڈ ہاربر تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر پارٹی انہیں کوئی پروگرام دیتی ہے تو وہ وہاں ضرور جائیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی اگر ان کی لوک سبھا سیٹ ڈ ائمنڈ ہاربر پر کوئی پروگرام ہے تو اسے ترجیح دی جائے گی۔اس کے بعد سے ہی پارٹی میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔