مشکل میں پرگیہ ٹھاکر: مالیگاؤں دھماکہ میں استعمال بائیک کی گواہ نے کی شناخت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2019, 12:22 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 10؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مالیگاؤں بم بلاسٹ واقعہ میں دھماکہ کے لئے استعمال کی گئی ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل کو پیر کے روز پہلی مرتبہ شناخت کے لئے لایا گیا۔ یہ موٹر سائیکل پرگیہ ٹھاکر کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ عام انتخابات 2019 میں بھوپال سے منتخب رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر تاحال ضمانت پر ہیں۔ موٹر سائیکل دھماکہ والی جگہ پر سے خراب حالت میں ملی تھی۔ واضح رہے کہ 29 ستمبر 2008 کو ہوئے اس دھماکہ میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے تھے۔

موقع پر پنچ نامہ کرنے والے گواہ نے دو موٹر سائیکلوں کی شناخت کی ہے۔ ان میں سے ’ایک ایل ایم ایل فریڈم‘ ہے جبکہ دوسری ’ہونڈا یونیکورن‘ ہے۔ گواہ کو پیر کے روز ان موٹر سائیکلوں کے علاوہ پانچ سائیکلیں بھی دکھائی گئیں۔ گواہ کے مطابق یہ وہی بائیک اور سائیکلیں ہیں جو اس نے 2008 میں جائے وقوعہ پر دیکھی تھیں۔ واضح رہے کہ ٹرائل کے دوران ثبوت کے طور پر استعمال ہو رہی بائیکوں اور سائیکلوں کو مالیگاؤں کے بھیکو چوک سے برآمد کیا گیا تھا۔ ان کی جانچ فارینسک سائنس لیبارٹری نے کی ہے اور بعد میں مہاراشٹر اینٹی ٹیررزم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے پاس بھیج دیا گیا۔ پہلے اس معاملہ کی جانچ اے ٹی ایس نے ہی کی تھی۔ ممبئی کی عدالت میں جگہ کی کمی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کو اے ٹی ایس کی کلا چوکی یونٹ بھیجا گیا تھا۔

پیر کے روز ان ثبوتوں کو ایک ٹیمپوں میں لاد کر عدالت لایا گیا۔ سائیکل اور موٹر سائیکلوں کو پانچویں فلور پر واقعہ کورٹ روم تک نہیں لایا جا سکتا تھا۔ اس لئے کورٹ نے استغاثہ اور مدعا علیہان کے وکلا کو ہدایت دی کہ وہ گراؤنڈ فلور پر جا کر ان ثبوتوں کو دیکھیں۔ خصوصی جج وی ایس پدلکر نے بھی ان ثبوتوں کا معائنہ کیا۔

گواہ کو پہلے جوٹ کے بیگ میں بندھی زنگ آلود سائیکلوں کو دکھایا گیا، اس کے بعد ’ایل ایم ایل فریڈم‘ بائیک کی شناخت کرنے کو کہا گیا، گواہ ٹیمپو پر چڑھا اور موٹر سائیکل کی شناخت کر لی۔ جج بھی موٹر سائیکل کا معائنہ کرنے کے لئے ٹیمپو پر چڑھے اور معائنہ کے بعد کورٹ کے کمرے میں واپس آ گئے۔

گزشتہ دنوں گواہ نے بتایا تھا کہ پولس نے اسے جو ایل ایم ایل موٹر سائیکل دکھائی تھی اس کا رجسٹریشن نمبر ایم ایچ 15 پی 4572 تھا۔ اکتوبر 2008 میں ہوئے اس دھماکے معاملہ میں پہلی گرفتاری پرگیہ کی ہوئی تھی۔ یہ گرفتاری بائیک کے رجسٹریشن کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ اے ٹی ایس اس معاملہ کی جانچ کر رہی تھی این آئی اے نے 2016 میں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کر کے کہا تھا کہ پرگیہ ٹھاکر اس بائیک کو دو سال سے زیادہ وقت سے استعمال نہیں کر رہی تھی۔ این آئی اے نے پرگیہ ٹھاکر کو کلین چٹ دی تھی۔ حالانکہ کورٹ نے این آئی اے کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ آر ٹی او کے ریکارڈ میں بائیک پرگیہ کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہے، اب ٹرائل میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ بم دھماکے میں اس کے استعمال سے پرگیہ کا تعلق ہے یا نہیں؟

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔