شیوسینا نے دیا این سی۔ پی کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے کااشارہ، کہا مہاراشٹر دہلی کا غلام نہیں 

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2019, 8:59 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،10نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں وزیر اعلی کے عہدے کو لے کر بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان تکرار کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ریاست میں حکومت بنانے کا معاملہ دن بہ دن الجھتا ہی جا رہا ہے۔شیوسینا نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے اشارے دئے ہیں۔سنجے راوت کے حوالے سے کہا گیا کہ اب حالت ایسی ہے کہ اس بار مہاراشٹر کا وزیر اعلی کون ہوگا؟ یہ ادھو ٹھاکرے طے کریں گے۔ریاست کے بڑے لیڈر شرد پوار کا کردار اہم ہو گا۔کانگریس کے کئی رکن اسمبلی سونیا گاندھی سے مل کر آئے ہیں۔سنجے راوت نے بھی سونیا گاندھی سے کہا ہے کہ مہاراشٹر کا فیصلہ مہاراشٹر کو سونپے،کچھ بھی ہو لیکن دوبارہ بی جے پی کا وزیر اعلی نہ ہو، یہ مہاراشٹر کی واحدآواز ہے۔

شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ کے مضمون میں لکھا ہے مہاراشٹر کی سیاست مہاراشٹر میں ہی ہو۔مہاراشٹر دہلی کا غلام نہیں ہے۔اتنا ہی نہیں شیوسینا نے بی جے پی کاموازنہ ہٹلر سے کر دیا ہے۔شیوسینا نے کہا ہے پانچ سال اوروں کو ڈر دکھا کر حکومت کرنے والی ٹولی آج خود خوفزدہ ہے،یہ الٹا حملہ ہوا ہے۔شیوسینا نے آگے لکھا کہ جب ڈراکر بھی راستہ اور حمایت حاصل نہیں، پھر ایک بات قبول کرنی چاہئے کہ ہٹلر مر گیا ہے اور غلامی کے سائے ہٹ گئے ہیں۔پولیس اور دیگر جانچ ایجنسیوں کو اس کے آگے تو بے خوف ہوکر کام کرنا چاہئے،یہ نتیجہ کا یہی مطلب ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔