'خطرناک' ممالک سے آنے والے مسافروں کو 7 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، مہاراشٹر حکومت کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 11:28 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہاراشٹر حکومت نے منگل کے روز کہا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے خطرے سے دوچار ممالک سے آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کو لازمی طور پر 7 دن کے قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔ این ڈی ٹی وی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ مسافروں کو لازمی آئسولیشن میں رکھنے کے احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو ہوٹلوں میں قرنطینہ رہنے کے لیے خود ادائیگی کرنا ہوگی۔

اس حکم سے ریاست کے ہوائی اڈوں پر تذبذب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے مسافر ریاست پہنچنے کے لیے درمیانی راستے پر ہیں اور وہ اس مدت میں لازمی قرنطینہ قوانین اور ہوٹل کی فیس کی ادائیگی کی رپورٹس سے بے خبر ہو سکتے ہیں۔

حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں مثبت پائے جانے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا، جب کہ منفی رپورٹ آنے والوں کو مزید 7 دن تک گھر میں قرنطینہ رہنا ہوگا۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ کورونا کے تشویش ناک ویرینٹ قرار دئے گئے 'اومیکرون' کے پیش نظر مرکز کی جانب سے 28 نومبر کو جاری کردہ سفری رہنما خطوط کے مطابق کم از کم پابندیاں نافذ رہیں گی۔

نئے رہنما خطوط کے مطابق ریاست کا سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کو ان ممالک کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جن کا انہوں نے گزشتہ 15 دنوں میں دورہ کیا ہے۔ ان کی آمد پر امیگریشن کی جانب سے کراس چیک کیا جائے گا۔ غلط معلومات دینے پر مسافر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعات کے تحت کارروائی کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

’خطرے میں‘ سمجھے جانے والے ممالک کی فہرست میں اب برطانیہ، یورپ کے تمام 44 ممالک، جنوبی افریقہ، برازیل، بنگلہ دیش، بوتسوانا، چین، ماریشس، نیوزی لینڈ، زمبابوے، سنگاپور، ہانگ کانگ اور اسرائیل شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔