مہاراشٹر: 31جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع،منی پورنے بھی 15جولائی تک بڑھایا

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 10:19 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،29؍جون(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرامیں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظرریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ منی پورنے بھی لاک ڈاؤن کی 15جولائی تک توسیع کردی ہے۔پورے مہاراشٹرمیں خاص طور پر ممبئی اور پونے میں، کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی ہے۔ انفیکشن کی روک تھام کے لیے حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس کے ساتھ ساتھ ماسک اورسوشل ڈسٹنسنگ کولازمی کردیاگیاہے اورغیرضروری طورپرباہرنکلنے والوں پربھی پولیس سختی کررہی ہے۔

منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہاہے کہ ان کی حکومت نے جاری لاک ڈاؤن کو مزید 15 دن کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں یکم جولائی سے 15 تک توسیع کی گئی ہے۔

ریاست میں ابھی تک کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1092 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔30 جون کولاک ڈاؤن کو ختم کرنے کی امید کی جارہی تھی۔

سنگھ نے یہ بھی اعلان کیاہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ بس سروس کا کام یکم سے 15 جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران کوویڈ 19 سے متعلق تمام حفاظتی ہدایات پرعمل کرناہوگا۔ تاہم اس مدت کے دوران کسی بھی عوامی نقل وحمل کے کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔