مہاراشٹر میں 'کانگو بخار' کو لے کر الرٹ، 30 فیصد مریضوں کی ہو جاتی ہے موت!

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2020, 10:53 PM | ملکی خبریں |

پالگھر،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک طرف مہاراشٹر کورونا کے قہر سے بری طرح بے حال ہوا جا رہا ہے، اور اب 'کانگو بخار' کو لے کر بھی ایک خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پالگھر ضلع میں افسران کو کانگو بخار کے ممکنہ پھیلاؤ کو لے کر الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اس مرض سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن ترکیب کریں۔ دراصل 'کانگو بخار' کا اصل کرائمین کانگو ہیموریجک فیور (سی سی ایچ ایف) ہے۔ یہ ٹِک (کلنی) کے ذریعہ انسانوں میں پھیلتا ہے۔

پالگھر ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 وبا کے مدنظر مویشی پروری سے جڑے لوگوں، گوشت فروخت کرنے والوں اور مویشی پروری افسران کے لیے 'کانگو بخار' فکر کا باعث ہے۔ اس سلسلے میں وقت پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ سی سی ایچ ایف (کانگو بخار) کے لیے کوئی مناسب علاج نہیں ہے۔ پالگھر مویشی پروری محکمہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پرشانت ڈی کامبلے نے نوٹس میں کہا ہے کہ گجرات کے کچھ اضلاع میں یہ بخار پایا گیا ہے اور اس کی سرحد سے ملحق مہاراشٹر کے کچھ اضلاع میں اس کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

کانگو بخار کے تعلق سے ضلع انتظامیہ نے جو نوٹس جاری کیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ "یہ وائرل بیماری ایک خاص طرح کی کلنی کے ذریعہ ایک جانور سے دوسرے جانور میں پھیلتی ہے۔ متاثرہ جانوروں کے خون سے اور ان کا گوشت کھانے سے یہ انسان کے جسم میں پھیلتی ہے۔" اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ "اگر وقت پر مرض کا پتہ نہیں چلتا اور وقت پر علاج نہیں ہوتا ہے تو 30 فیصد مریضوں کی موت ہو جاتی ہے۔"

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔