مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب کا بگل بجنے کے بعد ضابطہ اخلاق نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2019, 11:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) ریاست بھر میں اسمبلی انتخاب کا بگل بج گیا ہے۔ مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کے بعد آج سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے 21 اکتوبر کو باقاعدہ طور پر انتخابی مراکز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگا جبکہ 27 ستمبر سے ہی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں پرچہ نامزدگی داخل کر نے کا عمل 4 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا اور 5 اکتوبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ اور ممتحن کیا جائیگا اس کے بعد 7 اکتوبرکو اگر کسی امیدوار کو اپنا پرچہ نامزدگی واپس لینا ہے تو وہ اس سے قبل ہی واپس لے سکتے ہیں۔

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا ریاست بھر میں ایک ہی مرحلہ میں الیکشن ہوگا اس کے لئے تمام تر انتظامات کا دعوی بھی الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔ ریاست کی 288 اسمبلیوں کے لئے آج سے ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہے ریاست میں 8 کروڑ 94 لاکھ حق رائے دہندگان اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں گے الیکشن میں کل 1.8 لاکھ ای وی ایم کا استعمال ہوگا۔ انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

یہ اطلاع آج یہاں منترالیہ میں منعقدہ پریس روم میں منعقدہ کانفرنس میں ریاستی چیف الیکشن انچارج بلدیو سنگھ نے پریس کانفرنس میں دی ہے۔ ریاست میں الیکشن کے دوران شفافیت لانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے اس کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر کا دورہ بھی کیا تھا حق رائے دہندگان سے یہ اپیل ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کروائیں۔

ای وی ایم کے لئے بیداری مہم بھی چلائی گئی ہے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کی تفصیلات فراہم کی جائے گی اور اس کا استعمال کی بھی معلومات دی جائیگی، معذور حق رائے دہندگان کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں لوک سبھا میں پہلی اور دوسری منزل کے پولنگ سینٹروں کو زیر زمین لایا گیا ہے 5 ہزار سے زائد پولنگ سینٹروں کو گراؤنڈ فلور پر تعینات کیا گیا ہے ریاستی الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

گزشتہ ودھان سبھا الیکشن 2009 ء میں 50 فیصد اور 2014 ء میں 60.23 ووٹنگ فیصد درج کی گئی تھی امسال الیکشن مراکز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے الیکشن کے لئے ملازمین کو تربیت دینے کی تیاری بھی کی گئی ہے کسی بھی قسم کی غلطی یا خطا نہ ہو اس کا خاص خیال رکھا جائیگا تاکہ الیکشن کے دوران یہ اپنی خدمات بہترین طریقے سے انجام دیں۔

ای وی ایم اور وی وی پیٹ خاطر خواہ تعداد میں ہیں اس کی سیکورٹی انتظامات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا الیکشن کمیشن نے جو گائڈ لائن اور اپیلی کیشن تیار کیا گیا ہے ضابطہ اخلاق کی شکایت وہ اس ویب سائٹس پر اندراج کر سکتا ہے۔ سیاسی پارٹی اور امیدواروں کو آن لائن اجازت نامے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔