اب ڈی آئی جی صاحب کے ہی خلاف لگا چھیڑچھاڑکا الزام، ریلوے افسر کی بیوی نے درج کرایا معاملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 10:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) پیر کی صبح چلتی ٹرین میں ریلوے افسر کی بیوی سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے انسپکٹر جنرل وجے کھاترکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ ذیلی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) کے سپرنٹنڈنٹ سنیل جین نے بتایاکہ سینئر ڈویژنل سطح کے ریلوے افسر کی بیوی اپنی 6 سال کی بیٹی کے ساتھ اندور-جبل پور اوور نائٹ ایکسپریس سے جبل پور آ رہی تھی۔اے سی -1 کوچ میں ان کا ریزرویشن تھا۔ان کے سامنے والی سیٹ پر جبل پور آر پی ایف میں ڈی آئی جی وجے کھاترکر سفر کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ آج صبح نرسنگہپور-شریدھام کے درمیان (گاڈروارا جی آر پی تھانہ علاقے میں) ڈی آئی جی نے خواتین مسافر کے ساتھ چلتی ٹرین میں نازیبا حرکت کی جس کا خاتون نے مخالفت کرتے ہوئے چلانا شروع کر دیا۔ خاتون کی آواز سن کر سفر کر رہے دیگر لوگ بھی جمع ہو گئے۔جین نے بتایاہے کہ ٹرین کے جبل پور پہنچنے پر خاتون نے ڈی آئی جی کے خلاف جی آر پی تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔انہوں نے کہاہے کہ جی آر پی نے آر پی ایف ڈی آئی جی کے خلاف 354۔اے (جنسی حملہ) کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کرنے کے لیے کیس ڈائری کو گاڈروارا جی آر پی تھانے بھیجا جا رہا ہے۔جبل پور سے گاڈروارا تقریباً130 کلو میٹر دور ہے۔جین نے بتایا کہ ابھی تک ملزم ڈی آئی جی کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔