مدھیہ پردیش: وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان کورونا کے شکار، گھر میں ہوئے کوارنٹائن

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 9:35 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،25؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کورونا متاثر پائے جانے کے بعد آج قرنطینہ میں چلے گئے۔ شیوراج چوہان نے خود ایک پیغام کے ذریعہ کورونا پازیٹو ہونے کی تصدیق کی اور سبھی سے اپیل کی کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات پر عمل لازمی طور پر کریں۔

شیوراج چوہان نے عوامی طورپر جاری پیغام میں کہا ’’میں کورونا پازیٹو ہوگیا ہوں۔ میرے سبھی ساتھیوں سے اپیل ہے کہ جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔ میرے نزدیکی رابطے والے قرنطینہ میں چلے جائیں۔ میں کورونا گائڈ لائن پر پوری طرح عمل کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر کی صلاح کے مطابق خود کو قرنطینہ کروں گا اور علاج کراؤں گا۔ میری ریاست کے عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط رکھیں، ذرا سی بے احتیاطی کورونا کو دعوت دیتی ہے۔ میں نے کورونا سے محتاط رہنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اپنی پریشانیوں کے سلسلے میں لوگ ملتے ہی تھے۔

وزیراعلی نے آگے کہا کہ ’میری ان سب کو صلاح ہے کہ جو مجھ سے ملے ہیں وہ اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وقت پر علاج ہوتا ہے تو کورونا بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ میں 25 مارچ سے ہر شام کو کورونا کی جائزہ میٹنگ کرتا رہا ہوں۔ میں ممکن حد تک اب ویڈیو کانفرنسنگ سے کورونا کی جائزہ میٹنگ کرنے کی کوشش کروں گا اور میری غیر موجودگی میں یہ میٹنگ وزیر داخلہ نروتم مشرا، شہری بلدیہ اور انتظامیہ کے وزیر بھوپیندر سنگھ، وزیر صحت و تعلیم وشواس سارنگ اور وزیرصحت ڈاکٹر پربھورام چودھری کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’خود بھی قرنطینہ میں رہتے ہوئے علاج کے دوران ریاست میں کورونا کو قابو کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔ آپ سب محتاط رہیں، محفوظ رہیں اور گائڈ لائن پر عمل ضرور کریں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔